آيت الله امامي کاشاني:

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، خبرگان رھبر کونسل کے رکن آيت الله امامي کاشاني شب برآت ميں مسجد مقدس جمکران ميں لاکھوں عاشقين امام عصر ارواحنا فداہ کے مجمع ميں يوم ولادت امام عصر حضرت حجت ابن الحسن العسکري عليھما السلام کي مبارک باد ديتے ہوئے منتظرين کے خصوصيتوں کا تذکرہ کيا ?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ انسان خلقت کے اعتبار سے مختلف ہيں ياد دہاني کي : خلقت کمالات کي بنياد پر ہے کيوں کہ اگر خلقت ميں کمالات نہ ہو تو مقصد خلقت بيہودہ ہے ?
آيت الله امامي کاشاني نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ انبياء اور اولياء الھي صاحبان کمالات ميں سے ہيں عقل کو خلقت اور دنيا کے ادراک کا وسيلہ جانا اور کہا : انسان کمالات کي دنيا ميں ٹہرتا نہيں ہے اور کمالات کي انتہا بھي نہيں ہے ?
شھر تہران کے نائب امام جمعہ نے بيان کيا : علم جس قدر بھي ترقي کرتا رہے گا اور علم کو عروج ملتا رہے گا ، انسان دنيا اور اپني بہ نسبت اتنا ہي ناواقف ہوگا چہ جائ کہ ماوراء طبيعت ؟
انہوں نے اس بات کي ياد دہاني کرتے ہوئے کہ دنيا کو سمجھنے کے لئے اپني روح کو سالم کرنا ہوگا بيان کيا : اهل معصيت انساني کمالات کے دائرے سے باہر ہيں ?
انہوں نے شب نيمہ شعبان کو شب نور وفضليت بيان کرتے ہوئے کہا : اس شب کا ادراک عظيم توفيق ہے اور جولوگ اس شب کا ادراک کرسکتے ہيں اور اس کے اعمال انجام دے سکتے ہيں وہ امام عصر ارواحنا فداہ کي توجہات اور الطاف کا شکر ادا کريں اور اسے اپني توبہ کا آغاز قرارديں ?
آيت الله امامي کاشاني نے روايت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : حضرت مهدي موعود (عج) اپنے منتظرين اورمومنين کے لئے دعائيں کرتے ہيں لھذا ھم سبھي اس راستہ پر گامزن ہوں جو اپ کي رضا کا ضامن ہو ?
انہوں نے اخر ميں اسلامي نظام اور مسلمانوں کے دشمنوں کي دشمني کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : اسلام دشمن عناصر بيروني اور مقامي ہتھکنڈوں کے ذريعہ اسلامي نظام اور مسلمانوں کے راستے ميں روڑے اٹکناے کے درپہ ہے ، لھذا خداوند متعال سے دعا ہے کہ اس مبارک رات ميں دشمنوں کو خود ان کي بچھائي ہوئي جال ميں الجھا کر رکھ دے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے