شب برآت ميں :

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، يوم ولادت باسعادت امام عصر ارواحنا فداہ کے موقع پر مسجد سهلہ ميں ، علماء وافاضل ، سياسي و سماجي افراد اور مختلف طبقے کے افراد کي شرکت ميں عظيم جشن برپا ہوا ?
امام عصرارواحنا فداہ کے شيعوں اور چاھنے والوں نے مسجد سهلہ عراق کے متولي کي جانب سے فراھم کردہ 1178 شمعيں روشن کيں اور اپنے امام کو خراج عقيدت پيش کيا ?
خاندانِ عصمت و طهارت کے مداحوں اور شاعروں نے منجي عالم انسانيت کي شان ميں اشعار پڑھ کر اور اپ کے فرج کي دعائيں کرکے اس محفل کو نوراني کيا ?
مسجد سہلہ کے متولي مضرعلي خان المدني نے شمع روشن کئے جانے کے پروگرام کي تفصيل بتاتے ہوئے کہا : مسجد کو معطرومنور کرنے اور 1178 شمع روشن کرنے کا پروگرام 1178 ويں يوم ولادت امام منتظر مهدي موعود (ع) کي مناسبت سے کيا گيا تھا جو اس مسجد ميں منعقد ہوا ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے