
رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، بلوچستان کے علاقے تربت ميں ايران کي زيارت کو جارہے زائرين کي بس پرموٹر سائيکل سواروں دھشت گردوں نے حملہ کرديا جس کے نتيجے ميں 18 افراد شہيد اور متعدد افراد زخمي ہوگئے ?
واقعہ ميں جاں بحق افراد ميں سے متعدد کا تعلق پنجاب اور خيبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے ہے? واقعہ کي اطلاع ملتے ہي پوليس اور امدادي ٹيموں کو جائے وقوعہ کي جانب روانہ کر ديا گيا ہے?
جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان کے مرکزي صدرسيد حسنين حيدر جعفري نے اس سانحہ کي مذمت کرتے ہوئے لواحقين سے تعزيت کا اظہار اور کہا : کوئٹہ کي صورتحال بدترين ہوچکي ہے آئے دن بے گناہ مسلمان دہشت گردوں کي زد ميں آرہے ہيں ? آئے دن زائرين کي بسوں کو ٹارگٹ بنايا جارہا ہے? کبھي زائرين کو بس سے اتار کر گوليوں سے بھون ديا جاتا ہے اور کبھي بم دھماکے کرکے انہيں موت کي نيند سلاديا جاتا ہے? ليکن افسوس اور حيرت کا مقام يہ ہے کہ صوبائي حکومت بے حس ہوچکي ہے، وفاقي حکومت بے بس ہے اور يہاں تک کہ سرحدوں کے محافظ تک خاموش ہيں? انصاف کا دروازہ بار بار کھٹکھٹانے کے باوجود اب تک کھلتا نظر نہيں آرہا ?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ سپريم کورٹ جہاں ايک تھپڑ لگانے پر تو سوموٹو ايکشن ہوسکتا ہے اور ملوث فرد چند دنوں ميں جيل کي سلاخوں کے پيچھے ہوتے ہے ہيں وہيں ہماري فريادوں کي کوئي سنوائي نہيں اور آج تک جتنے بھي دہشت گرد گرفتار ہوئے يا تو باعزت بري ہونے کے پروانے ہاتھ ميں لئے انصاف کا مذاق اُڑاتے ہوئے چلے گئے يا اگر جيل کي سلاخوں کے پيچھے بھي ہيں تو بھي عيش و آرام سے ہيں کہا : ہم اس ملک ميں برابر کے حصے دار ہيں ? ہمارے آباء و اجداد نے اس ملک کے لئے جان ، مال، توانائياں صرف کي ہيں ? ہم اس ملک کے پُر امن شہري ہيں ، ہمارے قائدين نے ہميشہ ہميں پر امن رہنے کا درس ديا ہے ، اتحاد بين المسلمين ہمارا طرہ? امتياز ہے ? کيا ہمارے جان مال اور عزت و آبرو کي حفاظت حکومت کا فرض نہيں ؟ ہميں ہمارے جان و مال کي حفاظت اس ملک کے آئين نے دي ہے اور جوحکومت ہمارے جان ومال کي حفاظت نہيں کرسکتي وہ آئين کي کھلم کھلاخلاف ورزي کرتي ہے? ہمارا حکومت سے پرزور مطالبہ ہے کہ وہ آئين کي پاسداري کرے اور ہميں انصاف فراہم کرے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے