قائد ملت جعفريہ پاکستان :

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، قائد ملت جعفريہ پاکستان و ملي يکجہتي کونسل کے مرکزي سينئر نائب صدر حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے سانحہ تربت کي پرزور الفاظ ميں مذمت کي اور کہا : سپريم کورٹ آف پاکستان رول آف لاء کيلئے چيخ و پکار کررہي ہے مگر آئے روز دہشت گردي کي واقعات سے لگتا ہے کہ آئين و قانون نام کي کوئي چيزملک ميں موجود نہيں ?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ اس طرح کے انسانيت سوز سانحے سے واضح ہوتا ہے کہ دہشت گرد انسان نہيں بلکہ انسانيت دشمن درندے ہيں کہا : آئے روز اس طرح کي کارروائيوں سے لگتا ہے کہ ملک ميں حکومت نام کي کوئي چيز نہيں اور ملک کوان سفاک قاتلوں و انسانيت دشمن درندوں کے حوالے کردياگيا ہے?
انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ دہشت گردي نے ملک کي داخلي سلامتي کو کھلے عام دائو پر لگا دياہے اورملک ميں ظلم و بربريت کا بازار گرم کردياگياہے مگر کوئي پوچھنے والا نہيں ان حالات سے ايسا لگتاہے کہ جيسے ملک ميں آئين و قانون يا رياست نام کي کوئي چيز نہيں رہي کہا : ايسے موقع پر سول سوسائٹي کے دانشوروں اورسنجيدہ افراد کو سر جوڑ کر بيٹھنا ہوگا اور سوچنا ہوگا کہ آخر کب تک اس ملک ميں ظلم و بربريت کابازار گرم رہے گا اور بے گناہ افراد لقمہ اجل بنتے رہيں گے اور ان سفاک قاتلوں سے ملک کے عوام کو کب چھٹکارا ملے گا?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے