
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے نائب وزیر برائے امور ایشیا، افریقہ اور آسٹریلیا نے کہا ہے کہ تمام موجودہ مصیبتوں کے باوجود فلسطینی عوام بہت محتاط اور پرعزم ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت ان سے ان کی شناخت اور ان کا ملک دور نہیں کرسکتا۔
يہ بات ڈاكٹر مزن شيميا نے پاكستاني دارالحكومت اسلام آباد ميں فلسطين ميں امن كے مستقبل اور حكومت كے قومي تشكيل اتحاد كے عنوان سے منعقدہ سيمينار ميں خطاب كرتے ہوئے كہي۔
انہوں نے كہا كہ فلسطين اور پاكستان كے درميان مضبوط تعلقات موجود ہيں پاكستاني نے ہميشہ فلسطين كي حمايت كي ہے چاہيے وہ علاقائي سطح ہو يا بين الاقوامي سطح ہو۔
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ فلسطين كي جيت صرف عالمي برادري كي جانب سے حمايت اور فلسطين كے عوام كے اتحاد ميں ہے۔
اس سيمينار ميں پاكستان ميں تعينات فلسطيني سفر وليد ابو علي بھي موجود تھے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/