
رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، اسلامي بيداري عالمي کونسل کے جنرل سکريٹري علي اکبر ولايتي نے گذشتہ روزايک پريس کانفرنس ميں ، اس عالمي اجلاس ميں شرکت کرنے والي خواتين سے سلسلے سے کہا کہ اس ميں ايران اور دنيا کي سياسي ، ثقافتي ،سماجي اورسائنسي شعبوں ميں سرگرم 1500 خواتين شامل ہيں -
انہوں نے اس کانفرنس کے اھداف کي جانب اشاري کرتے ہوئے کہا : اس اجلاس ميں خواتين کے امور سے متعلق اہم فيصلے کئے جائيں گے اور خواتين کے مسائل کا جائزہ ليا جائے گا ?
ايراني پارليمنٹ کي خواتين پارليماني کميٹي کي رکن ، لالہ افتخاري نے خواتين اوراسلامي بيداري کانفرنس جيسے اجلاسوں کے مسلسل انعقاد کي ضرورت پر زور ديتے تاکيد کي : اس قسم کے اجلاس، مسلمان خواتين کي يکجہتي ميں مدد فراہم کرسکتے ہيں?
ايراني پارليمنٹ کي خواتين پارليماني کميٹي کي رکن نے خواتين اوراسلامي بيداري کے بين الاقوامي اجلاس کي طرف اشارہ کرتے ہوئے تشريح کي : اسلامي بيداري کي بحث ميں خواتين کے کردارکوسنجيدگي سے لينا چاہئے اوران کے کردارکو بنيادي قرارديا جانا چاھئے ?
انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ خواہ وہ ممالک کہ جن ميں اسلامي بيداري کي تحريکيں کاميابي سے ہمکنار ہوئي ہيں يا وہ ممالک جن ميں لوگ بيدارہوچکے ہيں ليکن ابھي تک کامياب نہيں ہوئے ہيں، ميں خواتين کا کردارانتہائي اہم اورموثررہا ہے کہا : کئي ايسے واقعات موجود ہيں کہ ابتداء ميں مرد، ان ميں شامل نہيں تھے ہيں ليکن جب خواتين نے ميدان ميں قدم رکھا ہے تو مردوں نے ان کا ساتھ ديا اورپھرکاميابي نے ان کے قدم چومے ?
انہوں نے مزيد کہا : مصرکے التحرير اسکوائريا بحرين اوريمن ميں يہ خواتين ہي تھيں کہ جنہوں نے اپني بصيرت اورموثرکردار کے ساتھ کئي واقعات ميں اہم کردار ادا کيا ہے?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے