ناصرعباس جعفري:

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے جنرل سکريٹري حجت الاسلام ناصرعباس جعفري نے حسيني چوک سکردو ميں لاکھوں مومنين کے اجتماع سے خطاب ميں صلح پسند حيات اور شر پسند افراد کي فکري بنيادوں کا تجزيہ کيا ?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ يزيدي فکر سے دہشت گردي ، مسلکي تعصب اوربے حيائي جنم ليتي ہے کہا : ہميں معاشرے کو يزيدي فکر اور ظلم و بربريت سے نجات ديني اور اپني مظلوميت کو طاقت ميں بدلنا ہے?
مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے جنرل سکريٹري نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ ہميں ملي اتحاد اور قومي طاقت کے ساتھ ميدان ميں اترہونا ہوگا کہا : ملت جعفريہ کي قومي ذمہ داري ہے کہ وہ معاشرے سے ظلم، ناانصافي، دہشت گردي اور فرقہ واريت کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھينکيں?
انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ ہميں درسگاہ کربلا سے ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس ملتا ہے تاکيد کي : آج خاموشي کا دور نہيں بلکہ ميدان ميں اتر کرظلم کے خلاف اواز اٹھانے اور اپنے حق کے مطالبہ کا دور ہے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے