روزه داري کے احکام (1) ؛

فقهي احکام کے متخصص ، حجت الاسلام حسين وحيدپور نے رسا نيوزايجنسي کے روپرٹر سے گفتگو ميں نيت روزہ کي اھميت کا تذکرہ کرتے ہوئے ياد دہاني کي کہ نيت فقط روزہ ہي سے مخصوص نہيں ہے بلکہ ديگر عبادتيں جيسے نماز،وضو، غسل، خمس اور زکات ميں نيت لازمي ہے کہا : نيت يعني کسي کام کے انجام کا ارادہ اور ارادہ انسان کے دل سے متعلق ہے لھذا زبان پر لانا لازم نہيں ہے ?
انہوں نے مزيد کہا : عبادتوں ميں نيت لازم ہے تاکہ قصد بندگي اور حکم پروردگار انجام پاسکے، جيسے کہ نماز پڑھتے وقت قربة الي الله کہيں اور يہي نيت ہے ? وہ چيزيں جوعبادت نہيں ہيں ان کے لئے نيت لازمي نہيں ہے، جيسے کوئي ہاتھوں کو دھونا چاھے اگرنيند کے عالم ميں بھي ہاتھوں کو دھوليا جائے تو بھي ہاتھ پاک ہے ?
دفترمرحوم حضرت آيت الله شيخ جواد تبريزي ميں استفتائات کے سابق ذمہ دار نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ عبادتوں ميں انسان کو جاننا ضروري ہے کہ کيا کررہا ہے اور کس کے لئے انجام دے رہا ہے کہا : ماہ مبارک رمضان ميں ممکن ہے پہلي شب ميں ہي پورے رمضان کي نيت کر لي جائے اور يا ھر دن اسي دن کي نيت کي جائے دونوں حالتوں ميں ارادہ يہ کيا جائے کہ خدا کے لئے روزہ رکھ رہا ہے ?
انہوں نے نيت کوذھني مسلمات ميں سے شمار کيا اورکہا : نيت يعني يہ کہ انسان اپنے ذھن ميں تصور کرے کہ کل خدا کے لئے روزہ رکھے گا اور يہي کافي ہے؛ اس کے لئے ضروري نہيں کہ سحرکے وقت بيدار ہو اوراس وقت نيت کرے، ممکن ہے سحر کے وقت سوتا رہ جائے حتي اگر بيدار بھي رہے تو بھي ضروري نہيں کہ متمرکز ہوکر نيت کرے ?
حجت الاسلام وحيد پورنے نيت کو نہايت اسان عمل بتاتے ہوئے کہا : نيت ميں لازم ہے کہ يہ نيت مغرب تک باقي رہے لھذا اگر کوئي مغرب سے پہلے روزہ نہ رکھنے کا ارادہ کر لے تو اس کا روزہ باطل ہے ?
انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ روزہ سے منصرف ہونے کے معني يہ ہيں کہ اپ نے نيت توڑ دي ہے اور يہي چيز روز کو باطل کرديتي ہے ، روزہ دار اگر مردد ہو کہ روز رکھے يا نہ اس کا مطلب يہ ہے کہ اس کي نيت ميں استمرار نہيں ہے کہا : روزہ باطل ہوجانے کا مطلب يہ نہيں کہ روزہ توڑ دے بلکہ بھوک کي حالت ميں غروب افتاب تک باقي رہے گا اور اس دن کے روزہ کے قضا کرے گا مگر کفار لازم نہيں ہے ?
حجتالاسلام وحيدپورنے مزيد کہا : کچ لوگ شدت گرمي اور دن کے بڑے ہونے کے سبب روزہ رکھنے سے منصرف ہوجاتے ہيں انکا روزہ بھي باطل ہے مگر يہ لوگ بھي مغرب تک روزہ کي حالت ميں رہيں گے اور بعد ميں اس کي قضا بجالائيں گے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے