22 July 2012 - 15:30
خبر کا کوڈ: 4359
فونت
جامعہ مدرسين قم کونسل :
رسا نيوزايجنسي - مدرسين حوزه علميہ قم کونسل نے اپنے بيانيہ ميں ميانمار کے مسلمانوں کے قتل عام کي مذمت کي ?
جامعہ مدرسين قم کونسل

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، ميانمارکے مسلمانوں کے قتل عام کي محکوميت ميں مدرسين حوزه علميہ قم کونسل نے بيانيہ ديا?

اس بيانيہ کا تفصيلي متن مندرجہ ذيل ہے :

بسم الله الرحمن الرحيم

متعصب اورشدت پسند بودھوں کے ہاتھوں ميانمار مسلمانوں کے بے رحمانہ قتل عام نے مسلمانوں اوردنيا کے معتدل انسانوں کے احساسات کو جريحہ دار کيا ہے ?

بدون شک اس قتل عام کا مقصد، نسل کشي اور ميانمار سے اسلام کا نام لينے والوں کا صفايا ہے؛ کيوں کہ اج اسلام کي اواز دنيا کے مختلف گوشے ميں پہونچ چکي ہے، اسلامي بيداري کي لہروں نے مشرق وسطي اور شمال افريقا کے حالات بد کررکھدئے ہيں، اسي بناء پرسامراجي ممالک کوشش ميں ہيں کہ متعصب اور شدت پسند گروہوں کے جزبات ابھار کرانہيں مسلمانوں کي نابودي کے لئے استعمال کريں ?

حقيقتا؛ دنيا ميں حقوق بشراورازادي بيان کي فريادوں نے کان بہرے کردئے ہيں، اس طرح کي نسل کشي اور ديني ازادي سے مقابلہ کي کيا توجہيں ہيں ؛ مسلمانوں کي خطا کيا ہے ؟ وہ فقط اپنے ديني اعمال انجام دينا چاھتے ہيں اوراپنے کمترين حقوق کے طلبگار ہيں، کيا وقت نہيں اگيا کہ بين الاقوامي معاشرے کہ جس پر اقوام متحدہ کو بالادستي حاصل ہے اس سانحہ پر روک لگائے ?

مدرسين حوزه علميہ قم کونسل ميانمار مسلمانوں کے قتل عام کي شديد مذمت اور ان داغدار گھرانوں سے اظھار ھمدردي کرتے ہوئے بين الاقوامي مراکز سے مطالبہ کرتي ہے کہ مناسب تدبيروں کے ذريعہ اس طرح کے خوفناک اور افسوسناک سانحے پر لگام لگائے ?

والسلام عليکم و رحمه الله و برکاته

محمد يزدي

مدرسين حوزه علميہ قم کونسل کے سربراہ
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬