25 July 2012 - 20:13
خبر کا کوڈ: 4373
فونت
آيت الله سبحاني :
رسا نيوزايجنسي - حضرت آيت الله سبحاني نے علماء اور معاشرے کے باحيثيت افراد کي ذمہ داريوں کو سنگين بتاتے ہوئے کہا : خداوند متعال عظمت ومرتبت کے مقابل لوگوں کے دوش پر سنگين ذمہ دارياں رکھتا ہے ?
حضرت آيت الله سبحاني

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق، مراجع تقليد قم ميں سے حضرت آيت الله جعفر سبحاني نے اج اپني سلسلہ وار تفسير کي نشست ميں جو مدرسہ حجتيہ قم ميں منعقد ہوئي سورہ ضحي کي تفسير کرتے ہوئے کہا : خداوند متعال نے اس سورہ ميں پہلے پيغمبر اسلام (ص) کو دي ہوئي نعمتوں کي ياد دہاني کي تاکہ سب کي نگاہ ميں اپ کي منزلت سامنے اجائے اور پھر اپ کے دوش پر دي ذمہ دارياں بيان کي ?

انہوں نے مزيد کہا : يہ اس بات کا بيان گر ہے کہ خداوند متعال جسے مقام ومنزلت عطا کرتا ہے اس کے دوش پر ذمہ داري بھي سنگين رکھتا ہے اور اس لحاظ سے پڑھے لکھے اور معاشرے کے باحيثيت افراد کے دوش پر ذمہ دارياں سنگين ہيں ?

حوزہ علميہ قم ميں درس خارج فقہ واصول کے استاد نے مزيد کہا : قريش نے پيغمبر اسلام (ص) سے کہا کہ خدا نے تمھيں ازاد چھوڑ ديا ہے، خداوند متعال نے اس اتھام کو ہٹانے کے لئے ان ا?يتوں کو نازل کيا، جس ميں پروردگار عالم نے ا?پ کو بچپنے اور جواني ميں دي ہوئي نعمتوں کو شمار کيا ہے ?

حضرت آيت الله سبحاني نے کہا : خداوند متعال نے پيغمبر اسلام (ص) کو بے نياز کرديا جبکہ وہ فقير تھے، اس سلسلے ميں دو روايتيں موجود ہيں ايک يہ کہ حضرت خديجہ (س) نے پيغمبراسلام (ص) کي امانت وطھارت کي شہرت کے سبب ا?پ سے تجارت کا معاھدہ کيا ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ نعمت علم کا شکر دوسروں کي تعليم وتربيت ہے ياد دہاني کي : جس نے بھي علم حاصل کيا ہے وہ اسے دوسروں کو سيکھائے ، بعض افراد حقائق سے پردے اٹھاتے ہيں مگر دوسروں کو سيکھانے کے بجائے اپنے ساتھ قبر ميں ليکر چلے جاتے ہيں، يا فقط پيسہ کے بنياد پر تعيلم دينے کو تيار ہوتے ہيں ? علماء اور فقہاء اپني طرح شاگردوں کي تربيت کريں ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬