
رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، سعوديہ کے وہابي مفتي شيخ عبد العزيز آل الشيخ نے سعوديہ کے شيعوں کو بلوائي اور تبہکار بتاتے ہوئے انہيں خطاب ميں کہا کہ وہ آل سعود حکومت کي کوششوں کي بناء پر خدا کا شکر ادا کريں ?
انہوں نے الوطن نيوز پيپر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : سعوديہ کے الش
رقيہ علاقے ميں ہورہے مظاھرے خطرناک ہيں اور سعودي قوم ميں اتحاد کو توڑنے کا سبب ہيں، انہوں نے مظاھرين کو بلوائيوں کا خطاب ديتے ہوئے اسے سعودي شھريوں ميں فتنہ کي بيج بونے کا سبب جانا ?
مفتي آل الشيخ نے شيعہ عالم دين علامہ نمر کي گرفتاري کے خلاف مظاھرے کرنے والوں کو بلوائي بتاتے ہوئے کہا : قطيف کے شھريوں سے ھماري درخواست ہے کہ سعودي مخالفين کي باتوں ميں نہ ائيں کيوں کہ سعودي دشمن ملک ميں فتنہ اور بلوے کي اگ بھڑکانے کے درپہ ہے ?
عربستان سعودي کے مفتي نے ا?ل سعود نظام حکومت کو حق وانصاف پراستوار بتاتے ہوئے کہا : سعوديہ کے تمام عقلاء اتحاد ويکجہتي کے حوالے سے اس حکومت کي کوششوں سے بخوبي واقف ہيں اور يہ بھي جانتے ہيں کہ اس حکومت نے ظلم فساد کي جڑوں کے خاتمہ کي کتني کوشش کي ہے، عدل وانصاف اس ملک کي بنياد ہے، حکومت شھريوں پر ظلم وستم سے پرھيز کرتے ہوئے انہيں برابري وتفرقہ سے دور رہنے کي دعوت ديتي ہے ?
انہوں نے تاکيد کي : گورمنٹ اپني ذمہ داريوں کو بخوبي انجام دے رہي ہے اس لحاظ سے قطيف کے شھريوں پر لازم ہے کہ اس نعمت عظيم کي بناء پرخداوند متعال کا شکر ادا کريں ?
واضح رہے کہ سعودي کے مشرقي علاقہ ميں شيعوں کي اکثريت ميں ہے جو پٹرول کي نعمت سے مالا مال علاقہ ہے، مگر وہ کمترين شھري حقوق سے محروم ہيں ?
قابل ذکر ہے کہ سعوديہ کے مفتي اس وقت اتحاد ويکجہتي کي باتيں کر رہے ہيں جب بہت سارے ممالک خصوصا عراق وپاکستان ميں وہابيت مسلکي اگ بھڑکانے کے مسلسل کوششيں کررہي ہے اور اس سلسلے ميں روزانہ دسيوں بے گناہ شيعہ وہابيوں کے ہاتھوں مارے جاتے ہيں مگر ايک بار بھي وہابيوں مفتيوں نے اس دھشت گرادنہ حملہ کو اتحاد کے خلاف نہ جانا اور نہ ہي اس اقدام کي کبھي مذمت کي ہے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے