قائد انقلاب اسلامي:

رسا نيوزايجنسي کي رھبرمعظم انقلاب اسلامي کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، قائد انقلاب اسلامي ايران نے اتوار نو رمضان المبارک کي شام سائنس و ٹکنالوجي کے شعبے کے موجدين، محققين، ماہرين اور " knowledge based companies" کے عہيداروں سے ملاقات ميں علم و دانش کو ملت ايران کا لافاني اور روز افزوں سرمايہ قرار ديا?
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا کہ ايران اس وقت پائيدار تاريخي موڑ پر پہنچ چکا ہے اور فرائض کي درست شناخت اور بخوبي انجام دہي کي صورت ميں ملت ايران نويدبخش مستقبل اور مطلوبہ امنگوں کو حاصل کرنے ميں کامياب ہو جائے گي ـ
آپ نے قومي شناخت، سياسي اقتدار اور ملکي خود مختاري کے استحکام ميں علم و دانش پر استوار معيشت کے کليدي کردار پر زور دياـ
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا: ايران کي پيشرفت کا عمل جاري ہے اور اس سفر ميں کہيں کوئي ايسي رکاوٹ نہيں ہے جسے رفع نہ کيا جا سکتا ہوـ
قائد انقلاب اسلامي نے اعلي اہداف اور بلند امنگوں کي جانب جاري اس سفر ميں ملت ايران پر پڑنے والے سياسي، اقتصادي اور تشہيراتي دباؤ کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا: ملت ايران پرعزم ہے اور بلند ہمتي کے ساتھ خود کو مطلوبہ مقام پر پہنچا کر ہي دم ليگي?
قائد انقلاب اسلامي نے موجودہ حساس دور سے بآساني گزرنے کے لئے مزاحمتي معيشت کو سنجيدگي سے لينے کي ضرورت پر زور دياـ آپ نے فرمايا کہ مزاحمتي معيشت صرف نعرہ نہيں بلکہ عين حقيقت ہے جس پر عمل کرنا ضروري ہےـ
قائد انقلاب اسلامي کے مطابق حقيقي اقتصادي نمو علمي و سائنسي طريقوں سے سرمائے کي پيداوار پر منحصر ہے? آپ نے فرمايا کہ اگر " knowledge based companies" پر سنجيدگي سے توجہ دي جائے اور ان کے معيار اور پيداواري صلاحيتوں کے فروغ کے لئے ان کي مدد کي جائے تو علم و دانش کے ذريعے سرمائے کي پيداوار کي صورت ميں ملکي معيشت حقيقي رشد و نمو کے مراحل طے کرے گي ـ
قائد انقلاب اسلامي نے مستقبل ميں ختم ہو جانے والے تيل کے ذخائر جيسے ذرائع سے سرمائے کي پيداوار کو خود فريبي سے تعبير کيا اور فرمايا کہ خام مال کي فروخت ايک جال ہے جس ميں بد قسمتي سے ہمارا ملک گرفتار ہے اور يہ انقلاب سے قبل کے برسوں کي دين ہےـ لہذا اب يہ کوشش ہونا چاہئے کہ قوم اس دام سے نجات حاصل کر لےـ
قائد انقلاب اسلامي نے ملک کو ايسي پوزيشن ميں لانے کي ضرورت پر زور ديا جہاں وہ جب چاہے خام تيل اور معدني اشياء کي فروخت اختياري طور پر بند کر دے? آپ نے فرمايا کہ ايسي پوزيشن ميں پہنچنے کے لئے علم و دانش پر ارتکاز اور " knowledge based companies" پر توجہ ضروري ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے داخلي استعداد کي تلاش اور استعمال پر بيروني ممالک کي سرمايہ کاري کا حوالہ ديا اور فرمايا کہ اس سلسلے کے سد باب کے لئے منطقي راستہ اختيار کرنے اور بااستعداد افراد کي بھرپور مدد اور حوصلہ افزائي کي ضرورت ہے?
آپ نے فرمايا کہ " knowledge based companies" کے سلسلے ميں ايک اہم مسئلہ ان کمپنيوں سے متعلق قانون پر عملدرآمد کا فقدان ہے? لہذا اس قانون پر عمل آوري کے لئے ضروري سرکولر فوري طور پر ارسال کيا جانا چاہئے? اس ملاقات ميں قائد انقلاب اسلامي کے خطاب سے قبل سائنس و ٹکنالوجي کے شعبے اور " knowledge based companies" کے دس ماہرين، موجدين اور عہديداروں نے اپنے نظريات بيان کئے?
اس موقع پر سائنس و ٹکنالوجي کے شعبے ميں صدر جمہوريہ کے معاون ڈاکٹر سلطان خواہ نے " knowledge based companies" کے فروغ کے لئے متعلقہ سرکاري شعبے کي کارکردگي کي رپورٹ پيش کي?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے