حجت الاسلام ناصرعباس جعفري:

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي جنرل سکريٹري حجت الاسلام ناصرعباس جعفري نے اسلام آباد ہوٹل ميں منعقدہ فلسطين کانفرنس سے خطاب ميں مشرق وسطي? صہيوني رياست کے وجود کو فساد کي بنياد جانا ?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ باہر سے لا کر آباد کئے گئے پانچ لاکھ يہوديوںميں اکثريت امريکي نسل اسرائيليوں کي ہے کہا : مھاجروغاصب يہوديوں سے سرزمين قدس کو خالي کرکے فلسطيني مسلمانوں کو اپنے مستقبل کا فيصلہ حق ديا جائے ?
مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي جنرل سکريٹري نے پاکستاني مسلمانوں کو فلسطينيوں کے ساتھ اظھار يکجتہي اور ان کے دکھ درد ميں شريک ہونے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا : عوامي دباؤ، آج تک پاکستان ميں اسرائيل کے وجود کو تسليم کرنے کي رکاوٹ بنا ہے?
انہوں نے بيان کرتے ہوئے کہ اسرائيل رياست نہيں بلکہ باہر سے لا کر آباد کئے گئے لوگوں پر مشتمل آبادي ہے کہا : مقامي لوگوں کي مکانيت پرطاقت کے زور پر قبضہ جما گيا ?
حجت الاسلام ناصرعباس جعفري نے خود کو رہبر کبير حضرت امام خميني رضوان اللہ تعالي? کي فکر کا پيرواور حامي بتاتے ہوئے کہا : اپ قائل تھے کہ غاصب يہوديوں کو قدس سے نکال کر فلسطيني عوام کو اپنے مستقبل کا فيصلہ کرنے کا حق ديا جائے ?
انہوں نے شام ميں دہشت گردوں کي کاروائي کے پيچھے خفيہ ہاتھوں کو بے نقاب ہونے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا : سوريہ ميں بشار اسد کي حکومت کو ہٹانے کا مقصد فقط اسرائيل کا تحفظ ہے، کيونکہ شام عرب دنيا ميں واحد ملک ہے جس نے اسرائيل کے ناپاک وجود کو نہ صرف تسليم نہيں کيا بلکہ فلسطينيوں کي اخلاقي و سياسي حمايت کا دم بھرتا رہا ہے?
پاکستان کي اس نامور شخصيت نے مزيد کہا : اسرائيل کو اپنے وجود کي بقاء کا مسئلہ درپيش ہے اور بشار الاسد حکومت کا وجود گريٹ اسرائيل منصوبے کي تکميل ميں بہت بڑي رکاوٹ ہے ?
مجلس وحدت مسلمين کے جنرل سکريٹري نے برما ميں مسلمانوں کے قتل عام پر او آئي سي اور اقوام متحدہ کي مجرمانہ خاموشي کي شديد مذمت کرتے ہوئے کہا : کہاں ہيں انساني حقوق کے علمبردار اور امن کے ٹھيکيدار؟ انہيں شامي دہشت گردوں کے خلاف عوامي حمايت يافتہ بشار الاسد حکومت کي کاروائياں تو نظر آتي ہيں ليکن برما کے مظلوم مسلمانوں کا قتل عام ان کي نظروں سے اوجھل ہے?
انہوں نے رہبر کبيرحضرت امام خميني (رہ) کي فکرکو اپنے لئے مشعل راہ بتاتے ہوئے کہا: ہم ہر ظالم کے خلاف اور ہرمظلوم کے ساتھ ہيں چاہے وہ کافر ہي کيوں نہ ہو?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے