تیسری شعبان کے آمد پر
ایران کے صوبہ اردبیل میں امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر ایک امام حسین علیہ السلام فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی – پہلا ثقافتی اور مہارتی امام حسین علیہ السلام فیسٹیوجل اردبیل میں منا جارہاہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپوٹ مطابق اردبیل میں امام حسین علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پرثقافتی فیسٹیول کا انعقاد کیا جائیگا ۔
اس صوبائی فیسٹیول میں اہل فن ،مصوری ، خوش خط ، شعر گوئی ، نثر نگاری کے میدان میں مقابل کرینگے ۔
یہ فیسٹیول امام حسین علیہ السلام کے روز پیدائش سے امام ذین العابدین علیہ السلام کے روز پیدائش کے روزمنعقد تک رہیگا۔اس بیچ امام حسین علیہ السلام کے شان میں اشعارکہنے والے شعراء کو،خوش خط حضرات ، مصوروں اور نثر نگاروں کو خصوصی مقام اور انعام سے نوازا جائگا۔
اردبیل کے صوبائی ثقافتی ادارہ میں اس فیسٹیول کے مرکزی آفس نے اعلان بتایا ہے کہ فیسٹیول آئندہ سال تک ٹکنیکل اور ثقافتی میدان میں مختلف اورجد ید طرز کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر منعقد کیا جائگا۔
حسینی تعلیمات اور تمدّن کو پھیلانے ، شہید اور شہادت کی اہمیت کو بیان کرنے ،حضرت امام حسین علیہ السلام کے بلند مقام کو دنیائے اسلام اور شیعوں کے درمیان پہونچانے ، حضرت امام حسین علیہ السلام کی فردی اور اجتمائی زندگی کے مختلف پہلوں کی تبیین اور تشریح ، اور ان کوٹکنیکل اور مہارتی کارنامہ میں منتقل کرنا ، حضرت امام حسین علیہ السلام کے روز ولادت کے موقع پر ہونے والی فیسٹیول کے اہم اھداف اور مقاصد میں شامل ہے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے