02 August 2012 - 23:14
خبر کا کوڈ: 4402
فونت
ڈاکٹرحيدردقماق:
رسا نيوزايجنسي - القدس کميٹي حزب اللہ کے انچارج ڈاکٹرحيدردقماق نے اسرائيل کو دنيا ميں دہشت گردي کا پشت پناہ جانا ?
فلسطين

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، القدس کميٹي حزب اللہ کے انچارج ڈاکٹرحيدردقماق نے ايم ڈبليوايم پاکستان کراچي ڈويژن کي جانب سے دعوت افطارميں اسرائيل کو دنيا ميں دہشت گردي کا پشت پناہ بتاتے ہوئے تاکيد کي : اسرائيل سوريہ پر حملے کي حماقت نہيں کرے گا ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ حزب اللہ کے ساتھ 2006 کي جنگ اسرائيل کے منہ پر طمانچہ تھي کہا : ھم مسئلہ القدس سے غافل نہيں رہ سکتے، مغرب اورعرب ميڈيا سوريہ کے حالات کو بگاڑ کر پيش کر رہے ہيں ?

ڈاکٹردقماق نے ترکي کي سوريہ ميں دخل اندازي، ترکي کي سالميت کے خلاف جانا اور کہا : امريکہ و اسرائيل ھمارے مشترکہ دشمن ہيں، اسلامي دنيا خصوصا پاکستان ميں فرقہ واريت کي اصل وجہ بھي اسرائيل ہے?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ رفيق حريري کے قتل کے بعد اسرائيل نے لبنان ميں فرقہ واريت کو عام کرنے کي بہت کوششيں کي اور سعد حريري نے بھي اس سلسلے ميں ان کا تعاون کيا اضافہ کيا : حزب اللہ کي مثبت حکمت عملي نے اسرائيل اور اس کے لبنان ميں موجود ايجنٹوں کو کامياب نہيں ہونے ديا?

القدس کميٹي حزب اللہ کے انچارج نے مزيد کہا : ھم بيت المقدس کي آزادي اور عالمي استعمار کو کمزور بنانے پرمتمرکز رہيں اور اپسي اختلافات سے پرھيز کريں ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬