نجف کے امام جمعه:

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، نجف کے امام جمعه حجت الاسلام سيد صدرالدين قبانچي نے گذشتہ روز نماز جمعہ کے خطبے ميں جو فاطميه کبري امام بارگاہ ميں منعقد ہوا، عراق ميں بے امني کي واپسي پر حيراني کا اظھار کرتے ہوئے کہا : مختلف شھروں ميں بم بلاسٹ اور انسداد دھشت گردي کي بلڈنگ پر دھشت گردوں کا قبضہ کرنے کي کوشش بہت بڑا خطرہ ہے، ھميں عراق ميں خطرناک مثلث؛ فقدان امنيت ، سياسي اور ملکي بحران سے بہت زيادہ فکر مند ہيں ?
انہوں نے عراق ميں پھانسي پر روک لگائے جانے پر اقوام متحدہ کے مطالبہ کي مذمت کرتے ہوئے کہا : پھانسي پر روک لگائے جانے کا اقوام متحدہ کا مطالبہ عراقي قاتلوں کے جرم ميں شرکت کے برابر ہے، اقوام متحدہ عراق کے حالات ميں حقيقت بيني سے کام لے ايسا موقف نہ اپنائے جو دھشت گردوں کے فائدے ميں ہو ?
حجت الاسلام قبانچي نے سعودي حکمرانوں کو طايفہ گري اور قبائل پرستي سے اجتناب کرنے کي دعوت ديتے ہوئے کہا : ال سعود علامہ نمر کي گرفتاري اور مظاھرين کے ساتھ شدت پسندانہ رويہ کي گھنواني سياست چھوڑ دے اور عوام سے بھي ھمارا مطالبہ ہے کہ صبر سے کام ليتے ہوئے تمام حقوق کي تکميل تک اپنے مطالبات پر مُصرّ رہيں ?
انہوں نے مزيد کہا : ھميں توقع تھي کہ سعوديہ ميانہ رو سياست سے کام لے گا مگر نتيجہ بالکل الٹا ہے اور افراط وتفريط ديکھنے مں ارہي ہے، ھم سعوديہ حکومت کو متوجہ کررہے ہيں کہ وہابيت کے مورد نظر شدت پسند رويہ اورقبائلي طور طريقہ اپنانے سے پرھيز کرے ?
سيد صدرالدين قبانچي نے بحرينيوں کو اپنے اعتراضات پر باقي رہنے کي دعوت ديتے ہوئے کہا : بحريني ال خليفہ حکومت کي جنايت کارانہ سياستوں کے باوجود اگے بڑھتے رہے، اور مزيد انہيں ھماري نصيحت ہے کہ اپنے تمام حقوق کے پورے ہونے تک اعتراضات پر باقي رہيں ?
حوزہ علميہ نجف کے اس استاد نے سوريہ کے حالات کا تجزيہ کرتے ہوئے کہا : جو کچھ سوريہ ميں ہو رہا ہے وہ اس بات کي دليل ہے کہ يہ لوگ سوريہ کي بربادي اور ويراني کے درپہ ہيں، يہ شدت پسند گروہ اتنا زيادہ خطرناک ہے کہ پورے علاقے کے لئے خطرہ شمار کيا جاتا ہے اور علاقے کے ممالک سوريہ پر ان دھشت گردوں کے قبضے سے فکر مند ہيں ?
انہوں نے اخر ميں برما مسلمانوں کے قتل عام پر دنيا کي خاموشي پر شديد تنقيد کرتے ہوئے کہا : برما مسلمانوں کے قتل عام پر دنيا کي خاموشي قابل مذمت ہے، امريکن وزير
خارجہ نے حال کي اپني تقرير ميں دنيا ميں رونما ہونے والے حالات کا تذکرہ کيا مگر برما کے مسلمانوں کے قتل عام کے سلسلے ميں کچھ بھي نہ کہا ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے