05 August 2012 - 16:22
خبر کا کوڈ: 4410
فونت
رسا نيوزايجنسي - جمعہ کي شام قطيف ميں پرامن مظاہرين پرسعودي پوليس کي فائرنگ کے نتيجے ميں ايک جوان شہيد اور 2 زخمي ہوگئے ?
قطيف

رسا نيوزايجنسي کي انساني حقوق مرکز الشرق سے منقولہ رپورٹ کے مطابق سعوديہ کے مشرقي صوبہ کے شہر قطيف ميں جمعہ کي شام سعودي پوليس کي پرامن مظاہرين پر فائرنگ کے نتيجے ميں 2 زخمي ہوگئے اورحسين يوسف نامي ايک جوان شہيد ہوگيا ?

عيني شاہدين کے بيان کے مطابق، انتظاميہ نے زخمي مظاہرين کو اسپتال لے جانے سے بھي روک ديا ?

سعودي وزارت داخلہ نے زخمي جوان پرسيکورٹي اہلکاروں پرحملہ کا جھوٹا الزام لگاتے ہوئے کہا : پوليس کي جوابي کاروائي ميں يہ دو جوان زخمي ہوئے ہيں ?

واضح رہے سعوديہ کے مشرقي علاقے کي عوام کافي عرصہ سے اپنے قانوني حقوق اورتبعيض اميز رفتار کے خاتمہ کو ليکر پر امن مظاھرے کررہي ہے، جمعہ کے روز ہونے والے مظاھرے ميں بھي زخمي ہونے والا جوان اپنے دوستوں کي ازادي کا مطالبہ کر رہا تھا جسے پوليس نے اپني گولي کا نشانہ بنايا ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬