28 August 2019 - 16:31
خبر کا کوڈ: 441167
فونت
ڈائریکٹر اور دستاویزی فیلمکار:
ہم مکتب عاشوراء کے وسیلہ دنیا سے کلام کرسکتے ہیں دستاویزی فیلم کے ڈائریکٹر محمد نعمتی نے یہ کہتے ہوئے کہ دستاویزی فیلم بنانے والے کو مکتب اهل بیت(ع) کا مروج ہونا چاہئے کہا: ہم مکتب عاشوراء کے وسیلہ دنیا سے کلام کرسکتے ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، دستاویزی فیلم کے ڈائریکٹر محمد نعمتی نے آج امام صادق(ع) یونیورسٹی میں « امام حسین(ع) عیسائی افکار میں اتحاد کی نشانی » کے عنوان سے منعقد ہونے والی تخصصی نشست میں کہا: اربعین کے حوالے سے تیار کی جانے والی دستاویزی فیلم میں آیت الله جاودان کی رہنمائی بہت مفید تھی ۔

انہوں نے مزید کہا: جناب تقوی نے کتاب مقدس کے عنوان سے جو مرکز بشارت میں تحقیقات انجام دی ہیں اس نے دستاویزی فیلم بنانے میں ہماری کافی مدد کی ہے ۔

نعمتی نے کہا: ہم نے دستاویزی فیلم بنانے کے لئے مختلف ممالک کا سفر کیا اور عیسائیوں و پادریوں سے اس سلسلہ میں گفتگو کی یہاں تک ہم گرجستان " جرجیا" تک پہونچے اور ڈاکٹر مال خاز کہ جنہوں نے اربعین کے موقع پرعراق کا سفر کیا تھا ملاقات کی ۔

دستاویزی فیلم کے ڈائرکٹر نے مزید کہا: اربعین کے پروگرام میں شرکت کے لئے پروگرام کی سیٹینگ میں ڈاکٹر مال خاز کا تقریبا دوسال کا عرصہ لگا ۔

انہوں نے دستاویزی فیلم بنانے والوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا: عالمی میدانوں میں باتیں منوانے کے لئے ہمیں اس بات کو ماننا پڑے گا کہ ہمارے پاس امام حسین علیہ السلام کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے ، سبھی جھاد ، شھادت ،ایثار وغیرہ میں اگر باتیں کرنا چاہیں تو امام حسین علیہ السلام کی طرف رجوع کریں ۔

نعمتی نے بیان کیا: اس میدان میں کام کرنے والے ہیں تو صحیح انتخاب کریں یقینا دستاویزی فیلمیں دیکھی جائیں گی ، بائکاٹ کیا جانا پچھے قدم ہٹانے کی نشانی نہ بنے، بلکہ دستاویزی فیلم بنانے والے کو مکتب اهل بیت(ع) کا مروج ہونا چاہئے ۔/۹۸۸/ ن

کمنٹس
ناشناس
Germany
۲۳:۵۴ - ۲۰۱۹/۰۸/۲۸
احسنت
0
0
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬