14 August 2012 - 18:11
خبر کا کوڈ: 4448
فونت
آيت الله مکارم شيرازي:
رسا نيوايجنسي - حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے سبھي کو عالمي يوم قدس کي ريلي ميں شريک ہونے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا : تمام مسلمان بلا تفريق مذھب وملت عالمي يوم قدس کے مظاھرے ميں شرکت کريں اور خونخواروں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کريں ?
آيت الله مکارم شيرازي

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقليد قم ميں سے حضرت آيت الله ناصر مکارم شيرازي نے اج ظھر سے قبل مرکزانتفاضہ وقدس اراکين اور تبليغات اسلامي کي رابطہ کونسل سے ملاقات ميں امام خميني (رہ) کي جانب سے جمعہ الوداع کو يوم قدس کا نام دئے جانے پراپ کے اس خلاقانہ اقدام کو سراہا اوراسے اسلام کے لئے اھم دين بتاتے ہوئے کہا : اسرائيل کمزور ہوچکا ہے اور اگر ايسا نہ ہوتا تو حزب اللہ لبنان سےھرگز نہ ہارتا ?

اس مرجع تقليد نے مزيد کہا : موجودہ حالات ميں روز قدس تمام غاصبوں کے مقابل اعتراض کا دن ہے اور يہ غاصب حکومتيں عالم کے اسلام کے اندر اور باہر ايک غاصب اور تجاوز گر کے عنوان سے محاکمہ کي جائيں ?

حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ روز قدس کے پروگرام ميں کسي قسم کا خرچ نہيں ہے مگر اس ک نتائج بہت زيادہ ہيں کہا : تمام مسلمان بلاتفريق مذھب وملت عالمي يوم قدس کے مظاھرے ميں شرکت کريں اور خونخواروں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کريں ?

انہوں نے کہتے ہوئے کہ مسلمانوں کے حق ميں يوم قدس کي بہت سارے نتائج ہيں کہا : اج قدس کا معاملہ اورفسلطينيوں کي حمايت شرعي طور سے واجب ہوچکي ہے، ميں خود اس ريلي ميں شرکت کروں گا اور سبھي کو اس ميں شرکت کي دعوت دے رہا ہوں ?

حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے ماه مبارک رمضان ميں يوم قدس کي ريلي ميں شرکت کو قرب خدا کا سبب جانا اور کہا : اميد ہے کہ سبھي اس عالمي يوم قدس کي ريلي ميں شريک ہوکرخدا کي رحمتوں سے فيض ياب ہوں گے ?

حوزہ علميہ قم ميں درس خارج فقہ اس استاد بيان کيا : اج اسرائيل کي حقيقت سبھي پراشکار ہوچکي ہے ، اسرائيل غاصب ، تجاوزگر ہے اور دنيا ميں برائيوں کي جڑ ہے ?


تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬