16 August 2012 - 17:11
خبر کا کوڈ: 4454
فونت
آيت الله خاتمي:
رسا نيوزايجنسي – مدرسين حوزہ علميہ قم کونسل کے رکن نے عالمي يوم قدس مظاھرے ميں شرکت کو قراني اور مذھبي دلائل کي بنيادوں پراستوار بتاتے ہوئے کہا : امت اس سلسلے ميں جس مختصرکام کو انجام دے سکتي ہے وہ غاصب صھيونيت کے خلاف متحد ہوکراعلان جنگ ہے ?
آيت الله خاتمي

مدرسين حوزہ علميہ قم کونسل کے رکن آيت الله سيد احمد خاتمي نے رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر سے گفتگو ميں عالمي يوم قدس مظاھرے ميں شرکت کے قراني اور روائي دلائل کي تفصيل بتاتے ہوئے کہا : قران نے مسلمانوں کو امت واحدہ کا خطاب ديا ہے اور فرمايا « وَإِنَّ هَـ?ذِهِ أُمَّتُکُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً» اس لحاظ سے امت اسلاميہ مظلوم اور ستمديدہ مسلمانوں کي حمايت ميں اٹھ کھڑي ہو ?

انہوں نے قبضہ فلسطين کے 60 سال گزر جانے کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : عالم اسلام اس سلسلے ميں کم سے کم جس کام کو انجام دے سکتا ہے وہ متحد ہوکر غاصب صھيونيت کے خلاف احتجاج ہے ?

خبرگان کونسل کے اھم رکن نے عالمي يوم قدس مظاھرے ميں شرکت کو مظلوم کي حمايت اور ظالم کي دشمني جانا اور کہا : يہ امام علي (ع) کي وصيت ہے کہ جسے اپ نے اپني عمر کے اخري لمحات ميں بيان فرمايا : کونوا لظالم خَصما و للمظلوم عَونا؛ ظالم کے دشمن اورمظلوم کے مددگار رہو» ?

آيت الله خاتمي نے تحريک اسلامي بيداري کے تناظر ميں عالمي يوم قدس مظاھرے کو اعلي پيمانہ پر برگزارکيا جانا موجودہ حالات کا تقاضہ جانا اور کہا : امسال عالمي يوم قدس مظاھرے کا ايک پيغام ہے کہ جس طرح تيونس، مصر، ليبيا، يمن کي عوام نے ظالم حکمرانوں کے مقابل قيام کيا عالم اسلام بھي عالمي سامراجيت اور استکبار کے مقابل قيام کرے اور غاصب وجعلي اسرائيل کو علاقے سے مٹا کرکے ہي دم لے ?

انہوں نے عالمي يوم قدس کو انقلاب اسلامي ايران کے اقدار ميں سے جانا اور کہا : عوام اس مظاھرے ميں شريک ہوکر انقلاب اسلامي اور نظام مقدس جمھوري اسلامي سے مجددا بيعت کرتي ہے اور اس بات کا اثبات کرتي ہے انقلاب کے دفاع کے لئے حاضر ہے ?

حوزہ علميہ قم ميں درس خارج فقہ استاد نے عالمي يوم قدس مظاھرے ميں شرکت کو انقلاب مخالف دشمنوں کے لئے واضح پيغام جانا اور کہا : عالمي سامراجيت کوشش ميں ہے کہ پابنديوں اور دباو کے ذريعہ عوام کو انقلاب سے بد ظن کردے مگر عوام ھرگز انقلاب کي حمايت سے پيچھے نہيں ہٹ سکتي اور دشمنوں کو ان کي سازش ميں ناکام کر کے رہے گي ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬