
رسا نيوزايجنسي کے رپورٹرکي رپورٹ کے مطابق، مجلس علماء ہند اورنيشنل کونسل ا?ف شيعہ علماء نے گذشتہ دنوں جنتر منتر پرمظلوم فسلطينوں کي حمايت ميں عظيم الشان اجتماع کيا جس ميں نيشنل کونسل آف شيعہ علماء کے صدر حجت الاسلام محسن تقوي ، مجلس علماء ہند کے سکريٹري حجت الاسلام شيخ محمد عسکري ، مسجد اماميہ ہال کے امام جمعہ حجت الاسلام ممتازعلي، آل انڈيا مجلس مشاورت کے صدر ڈاکٹر ظفرالاسلام خان، جمعيت علماء ہند کے سيکريٹري مولانا جاويد قاسمي ، مسلم پولٹيکل کونسل کے صدر ڈاکٹر تسليم الدين رحماني، جماعت اسلامي کے ڈاکٹر قاسم رسول الياس ، غوثيہ مسجد کے امام مولانا زين اللہ نظامي ، ديگر شخصيتوں اورکثير تعداد ميں مختلف طبقے کي عوام نے شرکت کي ?
اس عظيم اجتماع ميں مشترکہ طور پر ھندوستان کے صدر جمھوريہ کو ايک ميمورنڈم پيش کيا گيا جس کا متن مندرجہ ذيل ہے :
1? ہم اپنے اس مظاہرے کے ذريعہ بيت المقدس جو کہ ہمارا قبلہ اول اورمقام معراج رسول اکرم صلي اللہ عليہ آلہ و سلم ہے کواسرائيلي نا جائزقبضہ سے مکمل آزادي کا مطالبہ کرتے ہيں اور مسجد اقصي کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے اس کے گرد و نواح ميں تحقيقات کے نام پر انجام دي جانے والے سرگرميوں کو فوري طور پر بند کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہيں ?
2? اسرائيل کوعالمي قوانين کا احترام اور مقدس مقامات کو خالي کرنے کيلئےعالمي برادري سے اسرائيل پر دباوڈالنے تاکيد کرتے ہيں ?
3? فلسطينيوں کے بے گھر کئے جانے اور ان کي ناکہ بندي پرپوري دنيا کے تماشائي بنے رہنے کي پرزور مذمت کرتے ہيں ?
4? اقوام متحدہ کو بڑي طاقتوں کے ہاتھوں کٹھ پتلي نہ بنے اور نسلي امتياز پرمبني اسرائيلي حکومت جو دنيا کيلئے بہت بڑا خطرہ ہےاور اس کے ايٹمي ہتھياروں پر کسي کا کوئي اختيار نہيں، اقوام متحدہ اس کے خلاف عملي اقدام کرتے ہوئے، فلسطيني عوام کو ان کا جائزحق دلوانے ميں موثر کرداراداکرے ?
5? ميانمار کے بے سہارامسلمانوں پرروا انسانيت سوز ظلم روکنے ميں اپنے تمام امکانات کا استعمال کرے اور اقوام متحدہ کوان کي نجات پر امادہ کرے ?
6? ھندوستان پرامن اورعدم تشدد کي پاليسي پرکاربند ملک ہونے کي بناء پرمظلوم فلسطيني عوام کي حمايت ميں امريکہ اور اسرائيل کے زير بار نہ جائے، يہي ہندوستان کے امن پسند عوام کي دلوں کي آواز ہے جس کا حکومت ہند کو احترام کرنا چاہئے?
7? اسلامي ممالک کے سربراہ امريکہ سے دوستي کي بنا پر فلسطين کے حقوق کو نظر انداز کرنے کے بجائے اپني عوام کے جذبات کا احترام کريں اور فلسطين کے ستم رسيدہ عوام کي مدد کے لئے موثر اقدام کريں ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے