25 August 2012 - 19:30
خبر کا کوڈ: 4477
فونت
نجف کے امام جمعہ:
رسا نيوزايجنسي - نجف اشرف کے امام جمعہ نے تہران ميں ناوابستہ تحريک کے اجلاس کے انعقاد سے اسرائيل کو پريشان اوروحشت زدہ بتاتے ہوئے اجلاس ميں امت اسلاميہ کي حقيقت، بحرين اورسوريہ کے بحران کومورد توجہ قرار دينے کي تاکيد کي ?
سيد صدرالدين قبانچي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام سيد صدرالدين قبانچي نے گذشتہ روز نماز جمعہ کے خطبے ميں جو حسينہ فاطميہ کبري ميں منعقد ہوئي ايران ميں منعقد ہونے والے ناوابستہ تحريک کے سربراہي اجلاس کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ناوابستہ تحريک کا سربراہي اجلاس، ايران مخالفين کے کافي ھنگامہ مچانے کے باوجود تہران ميں پورے شان وشوکت کے ساتھ منعقد ہورہا ہے ?

انہوں نے مزيد کہا: اس اجلاس ميں اسلام کے حقائق، علاقائي اور بيروني مسائل پر توجہ اورسوريہ اور بحرين کے مسائل پر گفتگو مناسب ہے ?

حجت الاسلام قبانچي نے ايران پر فوجي اٹيک کو دنيا اسلام کے لئے عظيم نقصان جانا اور کہا: اسرائيل کي جانب سے اسلامي جمھوريہ ايران کو دھمکيوں کو سنجيدگي سے ليا جائے ، اسلامي دنيا اس سلسلے ميں بے توجہ نہ رہے کيوں کہ اس ميں سبھي کا نقصان ہے اور پوري دنيا کے مسلمانوں کو خطرہ لاحق ہے ?

نجف اشرف کے امام جمعہ نے يہ کہتے ہوئے اسرائيل ايران کو ہرانے کي طاقت نہيں رکھتا بيان کيا: رپورٹيں بيانگر ہيں کہ اسرائيل نابودي کے درپہ ہے اور اپني اقتصادي توانائيوں کو پورا نہيں کرسکتا، ايران پر فوجي اٹيک کي صورت ميں مغرب اور اسرائيل کي ہاري يقيني ہے خصوصا جبکہ يہ ممالک اقتصادي بحران سے بھي دوچار ہيں ?

انہوں نے ايران ميں ناوابستہ تحريک کے اجلاس کے انعقاد کو اسلام کي سربلندي کا سبب جانا اور کہا: غاصب صھيونيت، تہران ميں ناوابستہ تحريک کے سربراہي اجلاس کے انعقاد سے پريشان ہے اوراسرائيل کي دھمکياں بھي اس کے وحشت زدہ ہونے کي نشاني ہے کيوں کہ اس غاصب کواسلام کي سربلندي برداشت نہيں ?

سيد صدرالدين قبانچي نے عرب ممالک کو سوريہ اور بحرين کے بحران کے خاتمہ ميں سنجيدگي سے کام لينے کي تاکيد کي ?

انہوں نے عراقيوں کو خطاب ميں کہا : عراقي جان ليں کہ علاقہ کا طوفان عنقريب عراق پہونچنے والا ہے اور اگر موجودہ بحران پر کنٹرول نہ ہوا تو سبھي اس طوفان کے انے کے منتظر رہيں ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬