26 August 2012 - 15:27
خبر کا کوڈ: 4480
فونت
آيت الله مکارم شيرازي:
رسا نيوزايجنسي - حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے، بزرگ علماء، فقهاء اوردانشوروں کي تعظيم ميں اجتماعات کے انعقاد کو اسلامي نظام کي برکتوں ميں سے بتاتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اجتماعات کے عظيم فوائد ہيں ?
حضرت آيت الله مکارم شيرازي
 
رسا نيوزايجنسي کے رپورٹرکي رپورٹ کے مطابق، مراجع تقليد قم ميں سے حضرت آيت الله ناصر مکارم شيرازي نے اج ظھر سے پہلے مرحوم سيد جعفر شهيدي کانفرس کے منتظمين سے ملاقات ميں بزرگ علماء، فقهاء اوردانشوروں کي تعظيم ميں اس طرح کے اجتماعات کے انعقاد کو اسلامي نظام کي برکتوں ميں سے بتاتے ہوئے کہا : اس طرح کے اجتماعات کا انعقاد، علمي مذھبي اور ادبي ماحول فراھم کرتا ہے اوراس کے بہت زيادہ اھم اثرات ہيں ?

اس مرجع تقليد نے کہا: اس اجتماع کے تين اھم فائدے ہيں، ايک بزرگوں کي زحمتوں کا قدرداني ہے کہ اگر ان بزرگوں کي زحمتوں کو ايک گوشے ميں ڈال ديا جائے تو ممکن ہے خداوند متعال ا?ئندہ اس نعمت سے ھميں محروم کردے ?

حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے جوانوں کو تحت تاثير قرار پانا ايسے اجتماع کا دوسرا فائدہ بتاتے ہوئے کہا: نسل جوان جب اگاہ ہوگي کہ معاشرہ علم ودانش کا حامي ہے اور علم کے مختلف وجانب پر متوجہ ہے تو انہيں اس جانب رجحان پيدا ہوگا?

انہوں نے مزيد کہا : اور اگر جوان ملاحظہ کريں گے تنہا کھيلاڑيوں اور ايکٹرس کو اھميت دي جارہي ہے تو اسي سمت ان کا رجحان بڑھے گا، اور اگر علماء ، مورخين اور دانشوروں کو معاشرہ ميں خاص مقام ملے گا تو يقين رکھيں کہ جوان اس طرف جھکتے چليں جائيں گے ?

حضرت آيت الله مکارم شيرازي نے بزرگان کے اثار کا احياء، اس اجتماع کا تيسرا فائدہ بتاتے ہوئے کہا: اس اجتماع کے ساتھ ساتھ علماء ودانشوروں کے اثار بھي منتشر کئے جائيں اور جامعہ کے سامنے پيش ہوں ?

سرزمين ايران کي اس باعظمت شخصيت نے ڈاکٹر شھيدي کي شخصيت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: ميں نے مدرسہ فيضہ ميں اپني طلبگي کے زمانے ميں اپ کو پہچانا، مرحوم شھيدي نقاد تھے اور اپ نقد کي دنيا ميں نہايت دقت سے کام ليتے تھے، اسي بنياد پر اپ کے بہت سارے علمي اثارموجود ہيں، اپ نے اپني عمر سے بخوبي استفادہ کيا?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬