
رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، دلي حج کميٹي اور ايران کلچرل ہاوس کے تعاون سے گذشتہ دنوں " حج قران وسنت کي روشني ميں " کے عنوان سے انڈيا اسلامک کلچرل سنٹر دلي ميں دوروزہ بين الاقوامي حج سمينارمنعقد ہوا جس ميں پورے ھندوستان کے سني وشيعہ علماء اورديگر مذاھب کے دانشوروں نے شرکت کي ?
اس رپورٹ کے مطابق، مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر ڈاکٹر کلب صادق نے اسلام ميں حج کي اھميت کا تذکرہ کرتے ہوئے تاکيد کي : حج بيت اللہ الحرام عبادت کے ساتھ ساتھ اسلامي اتحاد کا مظھربھي ہے ?
ايراني حج کاروان کے سربراہ حجت الاسلام قاضي سيد علي اصغر نے خطاب ميں مسلمانوں کے اتحاد واتفاق پر زور ديتے ہوئے کہا: خداوند متعال نے انفرادي عبادت کے مقابل اجتماعي عبادت کو زيادہ اھميت دي ہے ، اور حج ايک عظيم اجتماعي عبادت ہے جہاں مختلف ممالک کے فرزندان اسلام ايک مقام پر جمع ہوکر خدا کي عبادت کرتے ہيں ?
انہوں نے امام خميني (رہ) کے بيان کا حوالہ ديتے ہوئے مزيد کہا: اپ نے فرمايا تھا کہ بيت اللہ اتحاد کا مرکز ہے اس لئے مسلمان ايسے مقام پراپنے مسائل کا حل تلاش کرنے کي کوشش کريں ?
شاہي مسجد فتح پوري کے امام ڈاکٹر مفتي مکرم احمد نے فريضہ حج ميں مسلمانوں کو تاکيد کي کہ اس موقع سے بخوبي استفادہ کرتے ہوئے ديگر ممالک کے مسلمانوں سے بھي گفتگو کريں کہا : اگر ايران کي طرح دوسرے ممالک بھي حج کے حوالے سے بيداري کا کام کريں تو اس امت کو بہت زيادہ فوائد پہونچيں گے ?
حجت الاسلام کلب جواد نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ اسلام دشمن طاقتيں اتحاد کوختم کرنا چاھتي ہيں اور دنيا ميں اسي ايجنڈے وپلاننگ پر کام کيا جارہا ہے کہا: حج اتحاد کيلئے ہے اور بيت اللہ الحرام اتحاد کا مرکز ہے ?
نمائندہ ولي فقيہ حجت الاسلام مھدي مھدوي پور نے يہ کہتے ہوئے کہ حج الھي ايک عظيم عبادت اور اسلام و وحدت کيلئے ہے کہا: حج ميں دنيا کے گوشے گوشے سے لوگ اتے ہيں، اس لباس ميں اپنے خالق حقيقي کي عبادت کرتے ہيں ، خدا نے حج کو باعث ہدايت قرار ديا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے