حج و زيارت بورڈ ميں ولي فقيہ کے نمائندہ:

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق، حج و زيارت بورڈ ميں ولي فقيہ کے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمين سيد علي قاضي عسکر نے گذشتہ روز خطبہ نماز جمعہ سے پہلے جو شبستان امام خميني(رہ) حرم کريمہ اهل بيت حضرت معصومہ قم ميں تقرير کرتے ہوئے کہا: اج دشمن، امت اسلاميہ کے درميان گہرا شگاف پيدا کرکے دنيا ميں پھيل رہي اسلامي بيداري کو روکنے کي کوشش ميں مصروف ہے ?
حج و زيارت بورڈ ميں ولي فقيہ کے نمائندہ نے مزيد کہا: شيعہ وسني اختلاف اور ايک دوسرے کے دلوں ميں خوف ڈالنا تفرقہ اندازي کا ايک دوسرا راستہ ہے، جيسا کہ رھبرمعظم انقلاب اسلامي ايران نے فرمايا؛ ھم دشمن کي سازشوں کے مقابل ھوشياري سے کام ليں ?
حجتالاسلام والمسلمين قاضي عسکر نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ حج کي سياسي برکتيں فراوان ہيں کہا: اس کي ايک برکت اسلامي دنيا کي مشکلات کا حل کيا جانا ہے، اور اگر حج کو صحيح طريقہ سے انجام دينے کا موقع مل پاتا تو اسلامي دنيا کي صورت حال کچھ اور ہوتي ?
انہوں نے حج کي موقعيتوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اسلامي دنيا کے سربراہان، ممتازين، سياستمداران اور بزرگ شخصيتيں ھر سال حج ميں کئي کانفرنسيں منعقد کريں اور عالم اسلام و مختلف ممالک کي مشکلات کو حل کرنے کي کوشش کريں ?
حج و زيارت بورڈ ميں ولي فقيہ کے نمائندہ نے ناوابستہ کانفرنس کے سات سو مصوبات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: حج ميں بھي اسي طرح عمل کيا جائے اور مفکرين، ماھرين اور عالم اسلام کے ممتازين اس کانفرنس ميں دنياے اسلامي کي سياسي، اقتصادي، سماجي، ثقافتي مشکلات کے حل ميں ايک دوسرے کي مدد کريں اور اسلامي کي عظمت و بلندي ميں اضافہ کا سبب بنيں ?
حجت الاسلام والمسلمين قاضي عسکر نے اسلامي ممالک کے اتحاد پر زور ديتے ہوئے کہا: اگر اسلامي ممالک اتحاد کے ذريعہ اپني طاقت کا مظاھرہ کراتے تو ديوانے اسلامي مقدسات کي توھين نہ کرپاتے ?
انہوں نے اسلامي مقدسات کي توھين کو ازادي بيان کے موافق بيان کئے جانے پر تنقيد کرتے ہوئے کہا: کون سي ازادي؟ جب اپ کے ممالک ميں ھلو کاست کے سلسلہ ميں کچھ کہا جاتا تو اسے فورا گرفتار کرليا جاتا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے