حجت الاسلام عقيل حسين خان:
رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمين شعبہ مشھد مقدس کے جنرل سکريٹري حجت الاسلام عقيل حسين خان نے اپنے ارسال کردہ بيان ميں حاليہ دنوں پاکستان ميں کالعدم تنظيموں کي دھشت گردانہ کاروائيوں کي شديد مذمت کي ?
انہوں نے يوم رسول اللہ صل اللہ عليہ و ا?لہ وسلم کے موقع پرکالعدم تنظيموں کے ہاتھوں پاکستان کي مسلم برادري کو پہونچے نقصانات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: سامراجي ايماء پر چلنے والي يہ جماعت ملک ميں فتنہ کي اگ شعلہ ور کرنے ميں مصروف ہے ?
حجت الاسلام عقيل حسين خان نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ مرسل اعظم(ص) سے لگاو اور محبت کا تقاضہ يہ تھا گستاخ امريکيوں کے سفارت خانوں اور قونصل کا گھراو کيا جاتا کہا: مگر اس نادان جماعت نے اپني ہي مملکت کي توڑ پھوڑ کي ?
مجلس وحدت مسلمين پاکستان شعبہ مشھد مقدس کے جنرل سکريٹري نے اس دھشت گرد جماعت کے افکار کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: جب بھي امريکہ نے مسلمانوں کے خلاف کوئي شرارت کي اور مسلمان مل کر ا?واز بلند کرتے ہيں تو اتحاد مخالف يہ وہابي ٹولہ امريکي شرارت کي جانب سے مسلمانوں کي توجہ ہٹانے کے لئے مساجد ،امام بارگاہوں يا عموم جگہوں پر بم بلاسٹ يا خود کش دھماکہ کرتے ہيں تاکہ امريکہ اور اسرائيل کي سياہ کاريوں کي جانب سے مسلمانوں کي توجہ ہٹ جائے ?
انہوں نے عالمي يوم قدس مظاھرے ميں اس ٹولے کے ذريعہ ہوئے بم بلاسٹ کي جانب اشارہ کيا اور کہا : جب تمام مسلمان امريکہ کے خلاف مظاہرے کر رہے تھے تو يہ وہابي ناصبي ٹولہ مستونگ ميں نہتے زائرين پرگولياں اور بم برسا رہا تھا يا اپنے ہي ملک کو لوٹنے ميں مصروف تھا ?
ايم ڈبليو ايم شعبہ مشھد مقدس کے جنرل سکريٹري نے شھر کراچي کي محفل عيد ميلاد النبي(ص) ميں ہونے والے دھماکہ اور دسيوں عاشقان رسول (ص) کے مارنے کي جانب اشارہ کيا اور کہا: اسلام ھرقسم کي دھشت گردي اور انسان کشي کا مخالف ہے اور اسلام کے نام پر دھشت گردي کو رواج دينے والوں کے خلاف عالم اسلام سنجيدگي کے ساتھ اقدام کرے ?
عقيل حسين خان نے اسلامي اتحاد کو وقت کا تقاضہ اور قران کي تاکيد بتاتے ہوئے کہا: جس دن مسلمان متحد ہوجائيں گے اسلامي ممالک عالمي سامراجيت امريکا کے نحس وجود سے پاک ہوجائيں گے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے