ڈاکٹر احمدي نژاد:

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، اسلامي جمھوريہ ايران کے صدر جھوريہ ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے گذشتہ روز پريس کانفرنس سے خطاب ميں ايران کے موجودہ حالات اور کرنسي بحران کا تجزيہ کيا ?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ ملک دشمن عناصر، ايراني ريال کي قدر ميں کمي کے ذمہ دار ہيں اور مغربي پابنديوں اور ملک کي کرنسي کي قدر ميں ڈرامائي کمي کے باوجود جوہري منصوبے جاري رھيں گے کہا: ايراني کرنسي ريال کي قدر ميں گذشتہ ايک سال ميں اسّي فيصد کمي ہوئي ہے?
ايران کے صدر نے بيان کرتے ہوئے کہ مغربي پابندياں اقتصادي جنگ کي ميں شکل ہيں ليکن ان کي وجہ سے ملک کا جوہري پروگرام متاثر نہيں ہونے ديا جائے گا کہا: ھم جوہري معاملے پر پيچھے ہٹنے والے نہيں ہيں اور ملک دشمن ايراني ريال کي قدر ميں کمي کے ذمہ دار ہيں، مغربي پابنديوں اور ملک کي کرنسي کي قدر ميں ڈرامائي کمي کے باوجود جوہري منصوبے جاري رکھے جائيں گے?
ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے غاصب صہيوني حکومت کو علاقے کے بحران ميں اضافہ کا سبب بتاتے ہوئے کہا: صہيوني حکومت علاقے کي کشيدگي ميں اضافہ اور اسلامي جمہوريہ ايران کو جنگ کے ميدان ميں لانا چاہتي ہے?
انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ايران نے کبھي بھي کسي کے خلاف جنگ کا آغاز نہيں کيا ہے اور صہيوني وزيراعظم کے اشتعال انگيز بيان کے مقابلے ميں ايراني وفد کي ہوشياري نے اسرائيلي سازش کو ناکام بنا ديا ہے کہا: امريکہ کو چاہئے کہ ايران کي ملت کے خلاف اپنے معاندانہ رجحانات کو تبديل کرے، کيوں کہ ان رجحانات کا جاري رہنا کسي بھي طورسے امريکي قوم اور امريکي حکومت کے مفاد ميں نہيں ہے?
ايراني صدر نے مزيد کہا : ايران کے خلاف امريکي پاليسياں ھميشہ اسرائيلي پاليسيوں سے متاثر رہي ہے ?
ڈاکٹر احمدي نژاد نے اقوام عالم کے مفادات کے دائرے ميں اقوام متحدہ کے ڈھانچے ميں تبديلي سے متعلق ايران کي تجويز کا بان کي مون کي جانب سے خيرمقدم کئے جانے کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: نيويارک اجلاس ميں غير وابستہ تحريک نے اسي دائرہ کار ميں اس تحريک کے منصوبوں کا جائزہ ليا?
انہوں نے ايران ميں 20 فيصد يورونيم کي پيداوار سے متعلق مغربي ممالک کي مخالفت پر واضح طور پر کہا: ايران نے اعتماد کي بحالي کے دائرے ميں ہميشہ اعلان کيا تھا کہ اگر "آئي اے اي اے" ايران کي ضرورت کا ايندھن فراہم کر دے تو ايران اپني ايٹمي سرگرمياں روک دے گا، ليکن فريق مخالف نے اس اقدام کي انجام دہي سے انکار کيا اور اسي لئے ايران نے اپني ضرورت تحت ايندھن کي پيداوار شروع کي?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے