
رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، عراق ميں دہشتگردي کي تازہ لہروں نے 17 افراد جان لي اور دسيوں انسانوں کو خون ميں غلطاں کرديا ?
گذشتہ روز عيد قربان کے تيسرے روز عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب مشرقي علاقے ميں واقع ايک بازار اور مدائن ميں ہونيوالے دو بم دھماکوں ميں 2 افراد جاں بحق اور 5 ديگر زخمي ہوگئے?
دوسري جانب عراقي سکيورٹي نے بغداد کے شمالي علاقہ کاظميہ ميں دہشتگردوں کے کار بم دھماکہ کي خبر ديتے ہوئے کہا: اس بم دھماکہ ميں 13 شہري جاں بحق اور 28 زخمي ہوگئے?
عراقي حکام نے يہ بتاتے ہوئے کہ عيد قربان کے تيسرے روز جشن منانے کي غرض سے سڑکوں پر نکلے افراد اس دہشتگردانہ حملے کا نشانہ بنے ہيں کہا: زخميوں کو جن ميں خواتين اور بچے بھي شامل ہيں، قريبي اسپتال پہونچا ديا گيا ہے اور 6 لاشيں اور 4 افراد کے بدن کے ٹکڑے بھي اس ہسپتال لائے گئے ہيں ?
بعقوبہ کے دارويس علاقے ميں ايک سکيورٹي چيک پوسٹ پر ہونے والے حملے ميں دو پوليس اہلکار ہلاک اور 3 کے زخمي ہونے کي خبريں دريافت ہوئي ہيں ?
واضح رہے کہ سنيچر کے دن ہونيوالے دہشتگردانہ حملوں ميں 50 سے زائد عراقي جاں بحق ہوئے تھے?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے