31 October 2012 - 23:17
خبر کا کوڈ: 4736
فونت
رہبرمعظم انقلاب اسلامي:
رسا نيوزايجنسي - رہبرمعظم انقلاب اسلامي نے يہ کہتے ہوئے کہ تين نومبرامريکہ کي ايک اور شکست کا دن ہے کہا: تيرہ آبان شمسي ھجري کے دن تين تاريخي واقعات پيش آئے تھے جو اعلي اھداف تک پہنچنے کے لئے ملت ايران کے عزم و استقامت کا مظہر ہيں ?
رہبرانقلاب اسلامي

رسا نيوز ايجنسي کي رھبر معظم انقلاب اسلامي کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، رہبرانقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے آج تيرہ آبان مطابق تين نومبر کي مناسبت سے يونيورسٹي اور اسکولوں کے ہزاروں طلباء سے خطاب ميں حضرت امام علي نقي عليہ السلام کے يوم ولادت باسعادت اور عيد سعيد غدير خم کي مبارک باد پيش کي?

آپ نے تيرہ آبان مطابق تين نومبر کو تہران ميں امريکي سفارتخانے اور جاسوسي کے اڈے پر قبضہ کرنے کے طلباء کے اقدام کو امريکہ کي ايک اور شکست قرارديا? آپ نے فرمايا کہ اس زمانے سے آج تک امريکہ مسلسل شکستيں کھاتا آرہا ہے?

آپ نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ ملت ايران کي جدوجہد ميں طلباء فرنٹ لائن کا کردار ادا کر تے رہے ہيں فرمايا : تيرہ آبان کو پيش آنے والے تاريخي واقعات ميں يعني تيرہ آبان انيس سو چونسٹھ کوحضرت امام خميني قدس سرہ کي جلاوطني، تيرہ آبان انيس سو اناسي کو پٹھو پہلوي حکومت کے ہاتھوں طلباء کے قتل عام، اور طلباء کا امريکي سفارتخانے پر قبضہ کرنا ان تمام واقعات ميں ايک طرف حضرت امام خميني اور ملت ايران ہيں اور دوسري طرف امريکي سامراج ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ملت ايران امريکہ کے خلاف جدوجہد ميں مشغول ہے?

رہبرانقلاب اسلامي نے فرمايا کہ پچيس سال کي جدوجہد کے بعد اسلامي نظام کي تشکيل امريکہ کے خلاف جدوجہد ميں ملت ايران کي کاميابي کا پہلا مرحلہ ہے ?

آپ نے فرمايا: امريکہ نے اسلامي انقلاب کي کاميابي ہي سے مخالفت اور روکاوٹيں ڈالنا شروع کرديا تھا اور ان تمام سازشوں کا مرکز تہران ميں امريکہ کا سفارتخانہ يا جاسوسي کا مرکز تھا، رہبرانقلاب اسلامي نے فرمايا : گذشتہ تينتيس برسوں سے امريکہ انيس سو اناسي ميں اپني شکست کا تدارک کرنے کے لئے سازشيں کرتا آرہا ہے?

آپ نے فرمايا: ان سازشوں کے جاري رہنے کا سبب يہ ہے کہ اسلامي انقلاب کي کاميابي کے زمانے ميں امريکہ کي شکست صرف ملت ايران کے ہاتھوں شکست نہيں تھي بلکہ سارے علاقے ميں امريکہ کي شکست تھي اور آج جو شمالي افريقہ اور عرب دنيا ميں ہورہا ہے اور قوموں ميں روز بروز امريکہ سے نفرت کےجذبات ميں اضافہ ہوتا جارہا ہے اسي شکست کا نتيجہ ہے?

رہبرانقلاب اسلامي نے امريکہ کے مقابل ملت ايران کي کاميابي کي وجوہات بيان کرتے ہوئے اسلامي نظام کے مقام و منزلت کي طرف اشارہ کيا اور کہا کہ پہلي وجہ يہ ہے کہ اسلامي انقلاب کاميابي کے بعد نہ صرف ختم نہيں ہوا بلکہ پہلے سے زيادہ مستحکم، باعظمت اور ترقي يافتہ ہوتا گيا?

آپ نے فرمايا : آج کوئي بھي حکومت امريکہ کي طرح قابل نفرت نہيں ہے اور اگر علاقے کي نيز ديگر حکومتيں جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ايک دن کو امريکہ کےخلاف اظہار نفرت کا دن معين کرديں تودنيا کي تاريخ ميں سب سے بڑا مظاہرہ ديکھنے کو ملے گا?

رہبرانقلاب اسلامي نے يہ کہتے ہوئے کہ امريکہ کي ساکھ خراب ہونے کے ساتھ ساتھ اسکے اقدار بھي زوال پذيرہوگئے ہيں فرمايا: امريکہ يہ دعوي کرتا ہے کہ وہ دہشتگردي کے خلاف جدوجہد کررہا ہے ليکن اب يہ واضح ہوچکا ہےکہ امريکہ دراصل دہشتگردوں کي حمايت کرتا ہے ايم، کے، او اور دہشتگردوں کي حمايت کرتے ہوئے اس گروہ کو دہشتگرد تنظيموں کي فہرست سے نکال ديتا ہے?

آپ نے فرمايا : امريکہ انساني حقوق کي حمايت کرنے کا بھي دعوي کرتا ہے جبکہ انساني حقوق کے خلاف گھناونے ترين اقدامات امريکہ کي حمايت سے انجام پاتے ہيں اور صيہوني جو ساٹھ برسوں سے کھلم کھلا ملت مظلوم فلسطين کے حقوق پامال کررکھے ہيں انہيں بھي امريکي حکومت کي مکمل حمايت حاصل ہے?

رہبرانقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ نے امريکہ کے داخلي حالات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا : ننانوے فيصدي افراد کي تحريک امريکہ ميں ايسے عالم ميں شروع ہوئي جبکہ امريکي عوام اپنے بہت سے حقوق سےواقف نہيں ہيں اور اگر امريکي حکومت حقائق کي نشرو اشاعت پر سے پابندي ہٹالے تو يہ تحريک يقينا بہت زيادہ وسعت حاصل کرلے گي?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬