03 November 2012 - 23:19
خبر کا کوڈ: 4747
فونت
رسا نيوزايجنسي - الغدير فاؤنڈيشن سندھ پاکستان نے عيد غدير کے موقع پر شھيد مطھري کي کتاب " فلسفہ حجاب" کے کتابخواني کے مقابلہ کا انعقاد کيا?
الغديرفاؤنڈيشن کے زيراہتمام کتابخواني کے مقابلہ کا انعقاد

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، الغدير فاؤنڈيشن سندھ پاکستان نے عيد غدير کي مناسبت سے سندھ کے دو بڑے شہر خيرپور اور نوابشاہ ميں شھيد مطھري کي کتاب " فلسفہ حجاب" کے کتابخواني مقابلہ کا انعقاد کيا، جس ميں 180 مرد و خواتين نے شرکت کي ?

الغدير فاؤنڈيشن سندھ کے چئرمين حجة الاسلام سيد مسرت اقبال زيدي نے اس مقابلہ کي تفصيل بتاتے ہوئے کہا: معاشرے ميں تعليمي رجحان کو بڑھانے، اسلامي تعليمات اور احکامات کو اجاگر کرنے اور استعماري و استکباري غير مہذب ثقافتي يلغار سے مقابلے کے لئے اس قسم کے پروگراموں کا انعقاد کيا گيا ہے ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ عيد غدير کي مناسبت سے سندھ کے دو بڑے شہروں خيرپور اور نوابشاہ ميں وسيع پيمانے پر مفکر اسلام استاد شہيد مرتضي? مطہري کي کتاب فلسفہ حجاب کا کتابخواني مقابلہ رکھا گيا اور اس مقابلے ميں شرکت کرنے والوں کو 20 دن پہلے مطالعہ کے لئے کتاب دي گئي تھي ?

انہوں نے مزيد کہا: مقابلہ ميں سوالات کي تعداد 30 تھي اور ہر سوال کے 4 جواب تھے جن ميں سے صحيح جوابات کي نشاندھي لازمي تھي ?

الغدير فاؤنڈيشن سندھ کے چئرمين نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ اسلامي سے مسائل محروم سندھ کے معاشرے ميں توقع سے بڑھ کر اس مقابلہ کا استقبال ہوا تاکيد کي: مقابلے ميں شرکت کرنے والے مرد و خواتين کو قيمتي انعامات سے نوازا جائے گا ?

انہوں نے مزيد کہا: ايک سے دس تک اچھے نمبر لانے والوں کو کمپيوٹر، واشنگ مشين، ائيرکولر، مايکروويو، سلائي مشن، ڈنرسيٹ، آئيرن، اسٹنيڈفين، ہيڈبلينڈر اور ٹي سيٹ جيسے انعامات ميں دئے جائيں گے ?

واضح رہے کہ انعامات تقسيم کرنے کي تقريب عيد مباہلہ کے موقع پر منعقد کي جائے گي ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬