03 November 2012 - 23:13
خبر کا کوڈ: 4749
فونت
شيعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ:
رسا نيوز ايجنسي - شيعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ نے تاکيد کي : اگر حکومت نے کراچي ميں موجود ہزاروں دہشت گردوں کو محرم الحرام سے قبل قانوني گرفت ميں نہيں ليا تو شہر کا اللہ حافظ ہے ?
حکومت محرم سے قبل دہشت گردوں گرفت ميں لے

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، شيعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے بلوچستان ہزارہ قبيلہ کے علماء کرام اور صحافيوں سے ملاقات ميں پاکستان ميں موجود دھشت گردي پر کنٹرول کي تاکيد کي ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ کراچي اس وقت شديد دہشت گردي کي لپيٹ ميں ہے اور ہزاروں دہشت گرد کراچي کے مختلف علاقوں ميں آباد ہو چکے ہيں تاکيد کي: کراچي ميں دہشت گرد مختلف ديني رہنماؤں کے ساتھ ساتھ غير ملکي سفارت کاروں کو بھي اپنا نشانہ بنانےمصروف ہيں ?

شيعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ نے کراچي کے بعض علاقوں کو دہشت گردوں کے ٹھکانے بنائے جانے کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: محرم الحرام ميں جلوسوں کے ساتھ ساتھ جيلوں پر بھي حملے ہو سکتے ہيں ?

انہوں نے چمن باڈر کے ساتھ ويئر ہاؤس ميں انے والي ہزاروں کابلي گاڑيوں ميں اسلحے اور بارود کے انے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا: يہ اسلحے اور بارود بلوچستان کے ساتھ ساتھ ملک کے ديگر حصوں ميں دہشت گردي کے لئے استعمال کئے جاتے ہيں ?

حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے مزيد کہا: چمن گاڑيوں کے سينکڑوں ويئر ہاؤس ہيں اور ان ويئر ہاؤس کو بلوچستان کے با اثر افراد اور حکومتي ارکان کي سپورٹ حاصل ہے اس لئے ان پر کوئي کاروائي نہيں ہوتي ?

انہوں نے مستقبل قريب ميں مجلس متحدہ عمل کے ارکان کے ساتھ ہونے والي نشست کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: موجودہ حالات ميں پاکستان کي سالميت کا مناسب ترين راستہ اتحاد ويکجہتي ہے ?

واضح رہے کہ اس ملاقات ميں شيعہ علماء کونسل کے مرکزي رہنما حجت الاسلام شبير ميثمي اور کراچي ڈويژن کے صدر حجت الاسلام جعفر سبحاني بھي موجود تھے ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬