06 November 2012 - 14:52
خبر کا کوڈ: 4750
فونت
رسا نيوز ايجنسي ـ نئي دہلي ھندوستان ميں مجلس علماء ہند کے زير اہتمام غالب اکيڈمي ميں عظمت رسول کانفرنس منعقد ہوئي ?
عظمت رسول کانفرنس

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق نئي دہلي ھندوستان ميں مجلس علماء ہند کے زير اہتمام غالب اکيڈمي ميں عظمت رسول کانفرنس منعقد ہوئي ?

جماعت اسلامي ہند کے سکريٹري اور صدر جلسہ مولانا محمدرفيق قاسمي نے کہا : موجودہ زمانے ميں مسلمانوں کي سب سے اہم ضرورت باہمي اتحاد ہے اور حضور کي سيرت طيبہ سے ہميں يہي سبق ملتا ہے کہ ہم اپني صفوں ميں اتحاد پيدا کريں تا کہ امت اسلاميہ ترقي کي راہ پر گامزن ہوسکے اور ايک پرامن معاشرہ تشکيل پاسکے ?

اس موقع پر اردو اکادمي دہلي کے وائس چيئرمين پروفيسر اخترالواسع نے کہا : مسلمانوں کو اخلاق محمدي کو پوري دنيا کے سامنے پيش کرنا چاہئے تا کہ پوري دنيا حضور کے اخلاق حسنہ سے واقف ہو سکے ، اللہ تعالي نے حضرت محمد کو صرف مسلمانوں کيلئے نہيں بلکہ پورے عالم کيلئے نمونہ عمل بنا کر بھيجا ہے ?

پروفيسر اخترالواسع نے مسالک کے درميان اتحاد واتفاق پر زور ديتے ہوئے کہا : جب اسلام ميں جبر و اکراہ نہيں ہے تو مسالک ميں جبر کہاں سے پيدا ہوگيا ?

انہوں نے کہا : جن لوگوں کو آج جہادي کہا جاتا ہے وہ فسادي ہيں اور ان کے چہرے دکھا کر مسلمانوں کي شبيہ خراب کي جاتي ہے در حقيقت يہ وہي لوگ ہيں جو کل مغرب کے آلہ ? کار تھے ليکن جب ان ميں آپس ميں ٹھن گئي تو انہيں اسلام کاچولا پہنا کر مسلمانوں کا نمائندہ بنا ديا گيا جبکہ وہ کسي بھي طرح اسلام يا مسلمانوں کي نمائندگي کا حق نہيں رکھتے ?

شيعہ جامع مسجد کے امام مولانا محسن تقوي نے کہا : ہميشہ سے يہي ہوتا چلا آيا ہے کہ دشمنان اسلام کے پاس کوئي معقول راستہ نہيں ہوتا تو وہ توہين و اہانت کا راستہ اختيار کرتے ہيں ليکن اس کا بہترين جواب سيرت پيغمبر پر عمل اوردنيا کو آنحضرت کے کردار سے روشناس کرانا ہے ?

جمعيت علماء ہند کے ترجمان مولانا عبدالحميد نعماني نے اس موقع پر گفت و گو کرتے ہوئے کہا : رسول کريم کا وجود پوري کائنات کيلئے باعث رحمت ہے اور آپ کي سيرت پاک کا ہر پہلو ہمارے لئے مشعل راہ ہے ، مسلمانوں کي ذمہ داري ہے کہ وہ اسلامي تعليمات کا گہرائي سے مطالعہ کريں اور راہ عمل کا انتخاب کريں?

اس موقع پر آخر ميں مجلس علماء ہند کے سکريٹري مولانا شيخ عسکري نے علما ، مقررين اور شرکاء کيلئے کلمات تشکر ادا کئے ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬