04 November 2012 - 22:08
خبر کا کوڈ: 4751
فونت
سيد ساجد علي نقوي پاکستان :
رسا نيوز ايجنسي ـ قائد ملت جعفريہ پاکستان نے عيد غدير خم کي مناسبت سے تمام مسلمانوں کو مبارک باد پيش کرتے ہوئے کہا : جس کامل دين کو خدا کے نزديک پسنديدہ ترين دين قرار ديا گيا ہو اس کي تکميل کا زبان وحي سے اعلان ہو وہ دين غير معمولي اہميت کا حامل ہے ?
قائد ملت جعفريہ پاکستان

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفريہ پاکستان اورملي يکجہتي کونسل پاکستان کے مرکزي سينئر نائب صدر علامہ سيد ساجد علي نقوي نے عيد غدير خم کي مناسبت سے تمام مسلمانوں کو مبارک باد پيش کرتے ہوئے کہا : جس کامل دين کو خدا کے نزديک پسنديدہ ترين دين قرار ديا گيا ہو اور جس کي ترويج و اشاعت کے لئے رحمت اللعالمين جيسي ہستي نے تکاليف اور مصائب برداشت کئے ہوں ‘ حج بيت اللہ کے بعد غديد جيسے تاريخي ميدان ميں اس کي تکميل کا زبان وحي سے اعلان غير معمولي اہميت کا حامل ہے ?

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : يہ واقعہ عالم انسانيت کو اس جانب متوجہ کرتا ہے کہ جلد يا دير بالاخر دنيائے عالم کو دين حق کي جانب ہي رخ کرنا پڑے گا کيونکہ دين اسلام ہي بالاخر انسان کي دنيوي و اخروي فلاح اور نجات کا ضامن ہے? يہ دن تکميل دين کي سند کے طور پر اور امير المومنين حضرت علي ابن ابي طالب کي ولايت کے اعلان کے طور پر تاريخ اسلام ميںبے پناہ اہميت رکھتا ہے?

سيد ساجد نقوي نے کہا : يوم غدير امير المومنين حضرت علي ابن ابي طالب عليہ السلام کي ولايت و امامت کے اعلان کا بھي دن ہے جنہوں نے پيغمبر گرامي کے جانشين کے طور پر بعد از پيغمبر(ص) بيک وقت تطہير نفس اور تطہير نظام کي طرح ڈالي اور اسے عملي طور پر ثابت کردکھا?

انہوں نے وضاحت کي : آپ(ص) نے تطہير نفس کے لئے تقوي‘ شب بيداري‘ عبادت‘ حسن سلوک ‘عاجزي‘ انکساري اور تواضع جيسي صفات اختيار کيں جبکہ تطہير نظام و معاشرہ کے لئے عدل و انصاف ‘ اعتدال‘ توازن‘ حقوق کا حصول اور اسلامي نظام حيات کے نفاذ کے لئے بھرپور عملي اقدامات اٹھائے يہي وجہ ہے کہ آپ کے اندر ذاتي اور اجتماعي رہنمائي کے لئے تمام خصوصيات اور شرائط موجود تھيں جس سے ايک عام انسان سے لے کر دنيا پر حکمراني کرنے کے خواہش مند شخص کے لئے مکمل استفادے کا سامان موجود ہے اور آپ کي سيرت و کردار اور عمل اس کا منہ بولتا ثبوت ہے?

قائد ملت جعفريہ پاکستان نے کہا : عيد غدير کي بابرکت ساعتوں ميں ہميں اس عہد کي تجديد کرنا ہوگي کہ دين حق کي سربلندي اور ترويج اور امام برحق حضرت علي ابن ابي طالب عليہ السلام کے سيرت و کردار کو نمونہ عمل بناتے ہوئے اپني انفرادي اور اجتماعي زندگيوں کو اس کے مطابق ڈھاليں گے ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬