05 November 2012 - 16:47
خبر کا کوڈ: 4755
فونت
شيعہ علما کونسل کے سربراہ:
رسا نيوزايجنسي - شيعہ علما کونسل کے سربراہ حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے سزا موت کو ختم کرنے کے حکومتي اقدامات کے خلاف آئيني اور قانوني جنگ لڑنے سے باخبر کيا ?
حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، شيعہ علما کونسل کے سربراہ حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے گزشتہ روز شان رسول اور ولايت کانفرنس کے دوران صحافيوں سے گفتگو کرتے ہوئے سزا موت کو ختم کرنے کے حکومتي اقدامات کے خلاف آئيني اور قانوني جنگ لڑنے سے باخبر کيا ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ دہشت گردي ميں ملوث عناصر کو ابھي تک نہ تو منظر عام پر لايا جاسکا ہے اور نہ ہي انہيں کوئي سزائيں دي جاسکي ہيں تاکيد کي : ملک ميں ائے دن دھشت گردانہ کاروائياں حکومت کي ناکامي کا منہ بولتا ثبوت ہے ?

شيعہ علما کونسل کے سربراہ نے بيان کرتے ہوئے کہ جماعت اسلامي اور جمعيت علماء اسلام (ف) کے درميان اختلافات کي وجہ سے متحدہ مجلس عمل کي مقبوليت کا گراف گرا ہے کہا: اگر دونوں جماعتں مل بيٹھ کر مسائل کے حل کے لئے سنجيدہ کوششيں کريں تو ايم ايم اے بڑي قوت بن کر سامنے آسکتي ہے?

انہوں نے دونوں جماعتوں کو گفت و شنيد سے مسائل حل کرنے کي اشد ضرورت کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس سلسلے ميں ديگر مذہبي جماعتوں کو بھي اپنا کردار ادا کرنا چاہئے?

حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے اس بات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ملک ميں فرقہ واريت کو ہوا دينے کے لئے بے گناہوں کو بسوں سے اتار کر اور شناخت کرکے نشانہ بنايا جارہا ہے کہا: حکومت دہشتگردوں کے خلاف کاروائي کرنے ميں مکمل طور پر ناکام ہوچکي اور ايسے ميں سزا موت کے قانون کو ختم کرنے سے دہشت گردوں کو مزيد کھلي چھوٹ نہيں دي جاسکتي?

اپ نے مزيد کہا: ملک ميں اگر ائين اور قانون کي پاسداري کي جاتي تو آج ملک ميں امن و امان کا مسئلہ پيدا نہ ہوتا?

پاکستان کي اس نامور شخصيت نے يہ کہتے ہوئے کہ سيکورٹي انتظامات ميں کمي رہ جانے کي وجہ سے محرم الحرام سميت ديگر مواقعوں پر دہشتگردي کے واقعات رونما ہوتے ہيں ليکن آج تک حکومت نے ان کي وجوہات کے جاننے کے لئے کوئي تحقيقات نہيں کيں کہا: حکومت کئي معاملات ميں مکمل طور پر ناکام ہوچکي ہے عوام کو ريليف نہيں مل سکا، غربت ميں اضافہ ہوا ہے تعليم تو دور کي بات ہے عوام کو تو چھت بھي ميسر نہيں ہے?

انہوں نے مزيد کہا: غير ملکي کلچر کو عوام پر تھوپا جارہا ہے ملک کے آئين اور قانون پر عمل در آمد نہيں ہوپا رہا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬