07 November 2012 - 18:38
خبر کا کوڈ: 4764
فونت
حجت الاسلام احمد اقبال رضوي:
رسا نيوزايجنسي - مجلس وحدت مسلمين پنجاب پاکستان کے رہنما حجت الاسلام احمد اقبال رضوي نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ شہيد آفتاب حيدر جعفري کے خون کو رائيگاں نہيں جائے گا کہا: ملک ميں امريکہ مخالف آواز سنائي ديتي رہے گي ?
پريس کانفرنس

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمين پنجاب پاکستان کے رہنما حجت الاسلام احمد اقبال رضوي اور ان کے ھمراہ وفد نے لاہور ميں ميڈيا سے خصوصي گفتگو کرتے ہوئے آفتاب حيدر جعفري کي شہادت اور پورے پاکستان ميں جاري شيعہ نسل کشي کے خلاف جمعہ کو ملکي پيمانہ پر يوم احتجاج منانے کي خبر دي ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ يہ احتجاجي سلسلہ شيعہ نسل کشي ميں ملوث امريکي زر خريد غلام تکفيري دہشت گردوں کے خلاف کاروائي نہ ہونے تک جاري رہے گا کہا: شہيد آغا آفتاب حيدر جعفري ملت جعفريہ کے فعال ترين افراد ميں شمار ہوتے تھے، انہوں نے 1985ء ميں اماميہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان کي رکنيت حاصل کي اور مختلف عہدوں پر کام کرتے رہے، اس کے ساتھ ساتھ آپ نے مجلس ذاکرين اماميہ ميں شموليت اختيار کي اور مرکزي عہدوں پر فائز رہے، آپ ماضي ميں جعفريہ الائنس پاکستان کے مرکزي رہنما رہے اور حال ميں مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے رہنماؤں ميں شمار کئے جاتے تھے?

رہنماؤں نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ آغا آفتاب حيدر کي شہادت سے امن اور بھائي چارے کا عظيم سفير ہم سے جدا ہو گيا ہے کہا: ان کے قتل ميں امريکہ براہ راست ملوث ہے?

رہنماؤں نے آغا آفتاب حيدر کوسرزمين پاکستان کي چيدہ چيدہ شخصيتوں ميں شمار کرتے ہوئے کہا: انہوں نے مسئلہ فلسطين پر آواز بلند کي اور ہميشہ فلسطينيوں کي اخلاقي و سياسي حمايت جاري رکھي ، آفتاب حيدر جعفري فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان کي مرکزي سرپرست کميٹي کي رکن بھي تھے?

رہنماؤں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ آغا آفتاب سميت ديگر بے گناہ شيعہ افراد کي ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پرامن احتجاج کا سلسلہ شروع کيا جا رہا ہے جو مجرموں کي گرفتاري تک جاري رکھا جائے گا کہا: کہيں بھي حکومتي رٹ دکھائي نہيں ديتي، پنجاب ميں صوبائي حکومت دہشت گردوں کے ساتھ اتحاد کر چکي ہے جس کي وجہ سے کالعدم جماعت دوبارہ فعال ہو رہي ہے اور محرم الحرام سے قبل ان کي فعاليت امن کے خلاف گہري سازش ہے?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬