11 November 2012 - 12:37
خبر کا کوڈ: 4771
فونت
رسا نيوز ايجنسي ـ قائد ملت جعفريہ پاکستان کے مرکزي ترجمان نے کوئٹہ ميں ٹيکسي پر دہشت گردوں کي فائرنگ اور گذشتہ روز کوئٹہ ہي ميں منان چوک اور زرغون روڈ پر ٹارگٹ کلنگ سے بے گناہ افراد کي شہادت اور بعض کے شديد زخمي ہونے پر شديد غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات کي شديد الفاظ ميں مذمت کي ہے ?
قائد ملت جعفريہ پاکستان کے مرکزي ترجمان نے کوئٹہ حادثہ کي شديد مذمت کي

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفريہ پاکستان علامہ سيد ساجد علي نقوي کے مرکزي ترجمان نے کوئٹہ ميں علي الصبح قندہاري بازار ميں ٹيکسي پر دہشت گردوں کي فائرنگ کے نتيجے ميں کرارحسين اور رمضان علي کي شہادت اور علي گل اور مرزا حسين کے شديد زخمي ہونے پر غم و غصہ کا اظہار کيا ?

اسي طرح گذشتہ روز کوئٹہ ہي ميں منان چوک اور زرغون روڈ پر ٹارگٹ کلنگ کے نتيجے ميں تين معصوم اور بے گناہ افراد کي شہادت اور اور بعض کے شديد زخمي ہونے پر ان واقعات کي شديد الفاظ ميں مذمت کي ہے ?

انہوں نے اس بيان ميں بيان کيا ہے : سلسلہ وار دہشت گردي اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعد اور عدالت عظمي کي ريما رکس کي روشني ميں يہ بات واضح ہوچکي ہے کہ نہ صرف امن و امان کے قيام کے ذمہ دار رياستي ادارے بلکہ صوبائي حکومت عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے ميں مکمل طور پر ناکام ہوچکي ہے اور معصوم اور بے گناہ عوام کا کوئي پرسان حال نہيں?

انہوں نے تاکيد کرتے ہوئے کہا : ان حالات ميں اگر ٹھوس اور سنجيدہ اقدامات کے ذريعہ قاتلوں‘ دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کو لگام نہ دي گئي تو پھر ملک کے داخلي امن کو تباہي و بربادي سے کوئي بھي نہيں بچاسکے گا لہذا ضرورت اس امر کي ہے کہ ايک کے بعد ايک سانحہ پر حکومتي ذمہ داروں کي جانب سے روايتي اور نمائشي بيانات کي بجائے ٹھوس اور فوري اقدامات کے ذريعہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو يقيني بنايا جائے اور اس سے قبل ہونے والے سانحات کے پس پردہ حقائق اور قاتلوں اور ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کرکے عوام کو اصل صورت حال سے آگاہ کيا جائے?

مرکزي ترجمان نے ان واقعات ميں شہيد ہونے والوں کے ورثا اور لواحقين سے بھي دلي تعزيت اور ہمدردي کا اظہار کيا اور واضح کيا کہ يہ خوني کھيل اب زيادہ دير تک جاري نہيں رہ سکے گا اور بالاخر رياست کے ذمہ داروں کو سفاک قاتلوں اور ٹارگٹ کلرز کو لگام دينا ہوگي ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬