حجت الاسلام امين شہيدي:

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے ڈپٹي جنرل سکريٹري حجت الاسلام امين شہيدي نے وفاقي دارالحکومت ميں منعقدہ عالمي اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : آج کا اجتماع ان طاقتوں کي شکست ہے جو امت مسلمہ کو عالمگير قوت بننے سے روکنا چاہتے ہيں?
حجت الاسلام امين شہيدي نے امت مسلمہ کے اس عظيم الشان اجتماع کو سامراجي قوتوں کے منہ پر زور دار طمانچہ بتاتے ہوئے کہا: اسلامي اتحاد کا مطلب فرقہ کے امتيازات کو قدموں تلے روندنا نہيں ?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ وحدت ہميں مشترکات پر جمع ہونے کي دعوت ديتي ہے تاکيد کي: دشمن ہميشہ اپنے تھنک ٹينکس اور ريسرچ کے اداروں ميں اس حوالے سے حکمت عملي تيار کرتا ہے کہ کيسے امت مسلمہ کے درميان رخنہ اندازي کي جائے?
ايم ڈبليو ايم کے ڈپٹي سيکرٹري جنرل نے مزيد کہا: ايسا ميدان سجانے کي ضرورت ہے جہاں ہر ايک آکر امت کي وحدت کے لئے کام کرسکے?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے