شيعوں کو سني مذھب بدلنے پرمجبور کئے جانے پر؛

رسا نيوزايجنسي کي جاکارتا پوسٹ نيوز پيپر سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، شھر سمپانگ انڈونيشيا کي شيعہ کونسل نے جو حاليہ برسوں ميں وہابيوں کے ہاتھوں اذيتوں اور تکليفوں سے روبرو رہي ہے انڈونيشيا کے سني علما کي جانب سے دي گئي نئي دھمکيوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے انساني حقوق ميں اقوام متحدہ کے نمائندہ ناونٹم پلا سے مدد کا مطالبہ کيا کہ وہ انڈونشيا ميں ان کے حقوق کا دفاع کريں ?
انڈونيشيا کے شيعہ ليڈر تاج الملوک کے اھليہ ام کلثوم ، جو جولائي کے مہينہ سے مقدسات کي توھين کے الزام ميں جيل ميں موجود ہيں انہوں نے بھي انساني حقوق ميں اقوام متحدہ کے نمائندہ سے درخواست کي کہ شيعوں کے شھري حقوق کا احترام کرنے کے لئے انڈونشيا حکومت پر دباو ڈاليں ?
ام کلثوم نے جاکارتا ميں سموار کو ايک پريس کانفرنس ميں بيان کيا: ميرے گھر کو اجڑے ہوئے تين مہينہ گذر گيا مگر ابھي تک ھميں ھمارا حق نہ مل سکا ، اس بيچ نہ يہ کہ گورمنٹ نے ھمارے حقوق کي واپسي کا کوئي قدم نہيں اٹھايا بلکہ گورمنٹ شدت پسند سنيوں کا ساتھ ديتي رہي تاکہ اس کے بعد ہونے والے حملوں سے محفوظ رہنے کے لئے وہ ھميں سني بننے پر مجبور کرسکيں ?
ام کلثوم نے شھر سمپانگ کے سني ليڈرز کي طرف سے ايک اسٹيڈيم ميں پناہ گزيں شيعوں کو حال ہي ميں دي گئي دھمکيوں کي کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اگست کے مہينہ ميں شيعہ گھروں پر وہابيوں کے حملہ ميں دو شيعہ جاں بحق اور دسيوں شيعوں کے گھر ويران کردئے اور اس وقت اج تک وہ تمام شيعہ ايک اسٹيڈيم ميں پناہ گزيں ہونے پرمجبور ہيں?
ام کلثوم نے کہا: يہ سني ليڈرز گورمنٹ کي حمايت ميں ھم پر دباو ڈال رہے ہيں کہ ھم سني ہوجائيں وگرنہ وہ ھميں اور ھمارے گھرانے کو اپنے وطن لوٹنے نہيں ديں گے مگر سمپانگ کے شيعہ اس دباو کي زد ميں ا?کر ھرگز تسليم نہيں ہونے والے ?
ام کلثوم نے کہا: ھميں موقع ديا جائے کہ ھم ا?زادنہ طريقہ سے اپنا مذھب اپنا سکيں ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے