15 November 2012 - 23:44
خبر کا کوڈ: 4792
فونت
آيت ‌الله سبحاني:
رسا نيوزايجنسي - حضرت آيت‌ الله سبحاني نے قرا?ن کي خدمت کو پوري امت مسلمہ کي ذ مہ داري جانا اور کہا: ا?ج قرا?ن اسلامي ممالک کي قوت کي بنياد ہے اور دشمنوں نے مسلمانوں کي کمزوري کے سلسلے ميں منظم پروگرام بنا رکھے ہيں ، اگر ايک دن دشمنوں نے ھم سے قرا?ن لے ليا تو يقينا شکست کھا جائيں گے ?
آيت الله سبحاني

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقليد قم ميں سے حضرت آيت ‌الله جعفر سبحاني نے ا?ج ظھر سے قبل علامہ طباطبائي دارالقرآن کے افتتاحيہ ميں کہا: مفسر قرا?ن کريم علامہ محمد حسين طباطبائي تفسير کے ساتھ ساتھ ادبيات عرب، فلسفہ اور کلام ميں صاحب نظر تھے اور علم نجوم و حساب سے بھي کافي حد تک ا?گاہي رکھتے تھے ?

اس مرجع تقليد نے دنيا کو حدود سے بالا تر ہونے اور خدا کے ارادہ کي جانب اشارہ کرتے ہوئے بيان کيا: انسان علم و دانش اور فراوان ترقيوں کے باوجود ابھي تک دنيا کي حقيقتوں کي تہ تک نہ پہونچ سکا اور اس نے ابھي بہت سارے مسائل کا ادراک نہيں کيا ہے ?

حضرت آيت‌ الله سبحاني نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ قرا?ن کريم ديگر علوم کي بنيادوں ميں سے ہے کہا: 14 سو صدياں گزرنے کے باوجود قرا?ن کے بارے ميں مختلف انداز کي تفسيروں کے لکھے جانے کے باوجود ابھي تک قرا?ن کے بہت سارے گوشے انسانوں کے لئے روشن نہيں ہوسکے ہيں ?

انہوں نے حوزہ علميہ کو قرا?ن کي بحثوں اور تفسير پر توجہ ڈالنے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامي ايران کے بعد سے قرا?ن پر خاصي توجہ ہوئي ہے اور ا?ج اس ملک ميں فراوان حافظ موجود ہيں مگر اس کے باوجود ابھي مزيد کام کرنے کي ضرورت ہے ?

اس مرجع تقليد نے مزيد کہا: گذشتہ زمانہ کے علما قرا?ن کريم کي پانچ سو ا?يتيں ا?يات الاحکام کے عنوان سے جانتے تھے مگر ا?ج کے محققين کا بيان ہے کہ اگر غور سے ديکھا جائے تو قرا?ن ميں ا?يات الاحکام اس بھي زياد ہيں ?

حضرت آيت ‌الله سبحاني نے قرا?ن کي خدمت کو پوري امت مسلمہ کي ذ مہ داري جانا اور کہا: ا?ج قرا?ن اسلامي ممالک کي قوت کي بنياد ہے اور دشمنوں نے مسلمانوں کي کمزوري کے سلسلے ميں منظم پروگرام بنا رکھے ہيں ، اگر ايک دن دشمن نے ھم سے قراصن چھين ليا تو يقينا ھم شکست کھا جائيں گے ?

انہوں نے مزيد کہا: افسوس ا?ج بہت سارے اسلامي ممالک ميں دشمنوں کي جانب سے اقدامات انجام پاتے ہيں تاکہ نوجوانوں قرا?ن کي بہ نسبت بے توجہ رہ سکيں ?

اس مرجع تقليد نے قرا?ن کريم کو خدا کا جاوداني معجزہ جانا اور کہا: اسلام چونکہ جاودان دين ہے لھذا اس کا معجزہ بھي جاودان ہے ، اور چونکہ حضرت موسي(ع) کا دين بھي وقتي تھا اسي بناء پر ان کا معجزہ بھي وقتي رہا ہے ?

حضرت آيت‌ الله سبحاني نے ا?خر ميں علامہ طباطبائي دارالقرآن کے موسسين کي زحمتوں کي قدرداني کي اور کہا کہ يہ مکان قرا?ني تہذيب کي ترويج ميں اھم وظائف انجام دے سکتا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬