17 November 2012 - 15:04
خبر کا کوڈ: 4794
فونت
کل 16 نومبر کو لکھنؤميں:
رسا نيوزايجنسي - کل يکم محرم مطابق 16 نومبر کو لکھنؤ ميں تاريخي آصفي امام باڑہ سے شاہي موم کي ضريح کا جلوس روايتي اندازميں برا?مد ہوا ?
شاہي موم کي ضريح کا جلوس لکھنو

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، حسين آباد اينڈ ايلائڈ ٹرسٹ کي جانب سے کل شام لکھنوميں آصفي امام باڑہ سے شاہي موم کي ضريح کا جلوس اپني پوري شان و شوکت کے ساتھ برا?مد ہوا جس ميں سيکڑوں مومنين نے شرکت کي ?

اس رپورٹ کے مطابق ، يہ جلوس کل شام 30:6 بجے جلوس آصفي امام باڑے سے برا?مد ہوا ، جلوس ميں سب سے آگے جلوس کا بينر ، اس کے بعد حسين آباد ٹرسٹ کا شاہي باجہ ، علم حضرت عباس ، ذوالجناح ، شبيہ تابوت، اس کے پيچھے شاہي موم اورابرق کي ضريح تھي ?

جلوس ميں شامل ہاتھي اور اونٹوں پر چھوٹے چھوٹے بچے اپنے ہاتھوں ميں شاہي نشان تاج، مچھلي اور سورج چاند کا نشان لئے بيٹھے تھے? جلوس ميں شامل بينڈ جس ميں پي اے سي اور ہوم گارڈ کے ماتمي بينڈ بھي شامل تھے ماتمي دھن بجا رہے تھے ، اسي کے ساتھ جلوس ميں مورپنکھي ، چوبدار کے پيچھے سوز خوان سوز پڑھتے چل رہے تھے جسے سن کر عزادار اشک بار ہوگئے?

تعزيہ و تبرکات کي زيارت اور سوزخوان ہادي رضا، شاہنواز حسين اور حسن رضا کي درد ناک سوز سےعقيدت مندوں کي آنکھيں نم ہوگئيں اورانجمن شبيريہ کي نوحہ خواني و سينہ زني نے مزيد فضا کوغمناک بنا ديا ?

يہ جلوس رات تقريباً دس بجے حسين آباد واقع چھوٹے امام باڑہ پہنچ کر اختتام پذير ہوا، جہاں دير تک عزاداروں نے ضريح و ديگر تبرکات کي زيارت کي اور دعائيں مانگيں?


تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬