مجلس علمائے ہند کے جوائنٹ سکريٹري:

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، مجلس علمائے ہند کے جوائنٹ سکريٹري حجت الاسلام سيد جلال حيدر نقوي نے غزہ پر اسرائيلي حملہ کي شديد مذمت کرتے ہوئے اسے امريکہ اور اسرائيل کي کھلم کھلا دھشتگردي جانا ?
حجت الاسلام سيد جلال حيدر نقوي نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ فلسطيني مظلوموں کي حمايت کيلئے پورے عالم اسلام کو متحد ہو کر آگے آنا چاہئے تاکيد کي : غزہ کے نہتھي، مظلوم اور بے قصور لوگوں کي حمايت ميں اقوام متحدہ ميں آواز بلند کرني چاہئے?
انہوں نے غزہ کے مظلومين کي ہلاکتوں پرعرب ممالک کي خاموشي پر اظہار تشويش کيا?
مجلس علمائے ہند کے جوائنٹ سکريٹري ھندوستان کے وزير خارجہ سلمان خورشيد سے اسرائيل کے سفير کو وزارت خارجہ دفتر ميں طلب کرکے حکومت ہند کي جانب سے احتجاج درج کرائے جانے مطالبہ کرتے ہوئے کہا: اسرائيل دنيا کو جنگ کي طرف دھکيلنا چاھتا ہے ?
انہوں نے مزيد کہا: براک اوبامہ کے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد يہ مسلمانوں کي تباہي کا آغاز ہے امريکہ و اسرائيل متحدہ طور پر عالمي سطح پر مسلمانوں کے خلاف منظم سازش کو انجام دے رہے ہيں?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے