حجت الاسلام شہنشاہ نقوي:

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، شيعه علماء کونسل پاکستان کے مرکزي رهنما حجت الاسلام شہنشاہ نقوي نے نشتر پارک کراچي کي مرکزي مجلس سے خطاب کے دوران جو سيکڑوں مومنين کي شرکت ميں منعقد ہوئي عزاداري سيد الشھداء کو عظيم درسگاہ جانا ?
شہنشاہ نقوي نے يہ کہتے ہوئے کہ عزاداري سيد الشہدا کو کسي بھي حال ميں روکنے نہيں دينگے چاہئے اس ميں ہماري جان بھي کيوں نہ چلي جائے کہا: ہم نہيں تھے مگر عزادري تھي ھم نہيں ہوں گے مگر عزاداري ہوگي ، ہم عزاداري کا تحفظ نہيں کرتے بلکے عزادري ہمارا تحفظ کرتي ہے ?
انہوں نے اس بات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امام بارگاہ ، حسيني خيمہ ہے جس ميں سب کو آنے کي اجازت ہے کہا: مجلسوں ميں کوئي کسي کو روک نہيں سکتا ?
حجت الاسلام شہنشاہ نقوي نے مزيد لوگوں گزارش کي : جو حضرات کالے کپڑے پہننا کم پسند کرتے ہيں وہ اس بار ضرور کالے لباس پہنے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے