تيونس کے وزير خارجہ:

رسا نيوزايجنسي کي يداوتھ ھارنوتھ اسرائيل کے نيوز پيپر سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، تيونس کے وزير خارجہ رفيق عبد السلام نے گذشتہ روز غزہ پٹي کا معاينہ کرتے ہوئے کہا: فلسطينيوں پر اسرائيلي حملہ عالمي قوانين کي کھلم کھلا خلاف ورزي ہے ?
عبد السلام نے کہا: اسرائيل اگاہ رہے کہ دنيا کي فضا بدل چکي ہے اور عربوں کي قدرت ميں اضافہ ہوا ہے ، اسرائيل جان لے کہ اب وہ مکمل ا?زاد نہيں رہا اور اب اس کا تحفظ ناممکن ہے کيوں کہ وہ عالمي قوانين سے بالاتر نہيں ہے ، اسرائيل کا حملہ غير قانوني ہے جو ھرگز قابل قبول نہيں ہے ?
واضح رہے کہ تيونس کے وزير خارجہ رفيق عبد السلام ، مصر کے وزير اعظم کے بعد دوسري فرد ہيں جنہوں نے غزہ پٹي پر صھيونيوں کے حملہ کے بعد غزہ کا سفر کيا ہے ?
يداوتھ ھارنوتھ اسرائيل کے نيوز پيپر کي رپورٹ کے مطابق، مصر کے وزير اعظم هشام قنديل نے حماس گورمنٹ کے وزير اعظم اسماعيل ھنيہ سے بھي ملاقات کي اور انہيں اپني اور مصر گورمنٹ کي ھمراہي سے ا?گاہ کيا ?
مصر کے وزير اعظم هشام قنديل نے ايک پريس کانفرنس ميں بيان کيا: ان حملات کے مقابل سکوت روا نہيں ہے دنيا اس تجاوز کو روکنے کے لئے اپني ذمہ داري کا احساس کرے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے