20 November 2012 - 12:08
خبر کا کوڈ: 4811
فونت
سيد اخلاق حسين شيرازي:
رسا نيوز ايجنسي ـ بارگاہ علمدار (ع) راولپنڈي اور جامع? الکوثر اسلام آباد ميں محرم الحرام کي مجالس کو معروف اور جيد علماء علامہ سيد اخلاق حسين شيرازي اور علامہ شيخ محمد شفا نجفي نے خطاب کيا?
امت مسلمہ کو چاہيے وہ اپني صفوں ميں اتحاد و وحدت قائم کريں

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق بارگاہ علمدار (ع) راولپنڈي اور جامع? الکوثر اسلام آباد ميں محرم الحرام کي مجالس کو معروف اور جيد علماء علامہ سيد اخلاق حسين شيرازي اور علامہ شيخ محمد شفا نجفي نے خطاب کرتے ہوئے امت اسلام سے اتحاد و اتفاق کي تاکيد کي?

بارگاہ علمدار (ع) راولپنڈي اور جامع? الکوثر اسلام آباد ميں محرم الحرام کي مجالس سے خطاب کرتے ہوئے معروف اور جيد علماء علامہ سيد اخلاق حسين شيرازي اور نے کہا : خداوند تعالي کي معرفت اور بندگان خدا کي خدمت کا جذبہ اپناکر ہي عالم انسانيت دنيوي و اخروي نجات حاصل کرسکتي ہے اور امام عالي مقام اور شہدائے کربلا کي يہ عظيم الشان جدوجہد اور لازوال قرباني اس راستے ميں ہر دور کے انسان کے لئے مينارہ نور ہے کيونکہ جس انداز ميں کربلا والوں نے توحيد کا تعارف کرايا اور انسانوں کو دين حق کي شناخت بتائي اس کي کہيں بھي مثال نہيں ملتي?

علامہ شيخ محمد شفا نجفي نے اپني تقرير ميں وضاحت کرتے ہوئے کہا : راہ خدا ميں جذبہ ايثار و قرباني کا درس بھي ہميں کربلا ہي سے ملتا ہے، باطل، جابر، فاسق و فاجر حکمران ہو يا نظام دونوں سے ٹکرانے کا حوصلہ اور عزم و ہمت کربلا والوں کا ايسا درس حريت ہے جس سے ہر زمانے ميں رہنمائي حاصل کي جاسکتي ہے? لہذا امت مسلمہ کو چاہيے کہ وہ اپني صفوں ميں اتحاد و وحدت قائم کرکے دين اسلام اور وطن عزيز پاکستان کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک ميں ملادے اور اپني فلاح و نجات کے لئے سالار شہيداں امام عالي مقام نواسہ رسول اکرم (ص) کي سيرت و تعليمات پر مکمل طور پر عمل پيرا ہو?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬