قائد انقلاب اسلامي:

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، قائد انقلاب اسلامي ايران حضرت ايت اللہ خامنہ اي نے اج پورے ايران کے رضا کار فورس (بسيج) کے جوانوں سے ملاقات ميں تاکيد کي : تمام اسلامي ممالک بالخصوص عرب حکومتيں غزہ کے سلسلے ميں اپني پاليسيوں کي اصلاح کرکے وہاں کے مظلوم، شجاع اور سربلند عوام کا محاصرہ ختم کرانے ميں ان کي مدد کريں ?
رھبر انقلاب اسلامي ايران نے عالم اسلام کو غزہ کے نہتے شہريوں پر صيہونيوں کے وحشيانہ حملوں سے بيدار ہو جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا: مسلمان قوموں کي عظيم تحريکوں ميں نئي روح پھونکنے کي سخت ضرورت ہے ?
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے غزہ پٹي پر صيہوني حکومت کے مجرمانہ اور وحشيانہ حملے کو اس حکومت کي حيرت انگيز درندگي کي علامت قرار ديا اورکہا: تمام اسلامي ممالک خصوصا عرب حکومتيں غزہ کے سلسلے ميں اپني پاليسيوں کي اصلاح کرکے غزہ کے مظلوم، دلير اور سربلند عوام کا محاصرہ ختم کرانے ميں ان کي مدد کريں ?
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے غزہ پر صيہوني حکومت کے تازہ حملوں کے پس منظر ميں صيہوني حکام مکمل طور پر وحشي اور درندگي نمونہ بتاتے ہوئے کہا: ان حکمرانوں ميں انسانيت کا نام و نشان تک نہيں ہے ?
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے يہ کہتے ہوئے کہ غزہ کے خلاف صہيوني جرائم سے عالمي اداروں ميں عالم اسلام خصوصا اسلامي جمہوري ايران کے دشمنوں کے چہرے سے نقاب ہٹ گيا تاکيد کي: سامراجي نظام کے حکام امريکہ، برطانيہ اور فرانس کي صيہوني مظالم کي حمايت سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ امت اسلاميہ کے دشمن کس قدر اخلاق و انسانيت سے دور ہيں ?
انہوں نے مزيد کہا: غزہ کے سلسلے ميں اسلامي اور عرب ملکوں کا رويہ بھي کوئي مناسب رويہ نہيں رہا کيونکہ بعض نے صرف باتوں پر اکتفا کيا اور بعض نے تو صيہوني حکومت کي زباني مذمت بھي نہيں کي ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے