ائندہ جمعہ کو:

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، ملي يکجہتي کونسل پاکستان کے صدر قاضي حسين احمد نے ملي يکجہتي کونسل کے مرکزي دفتر اسلام آباد ميں پريس کانفرنس ميں ائندہ جمعہ 23 نومبر کو فلسطينيوں پر اسرائيلي مظالم کے خلاف يوم احتجاج منانے کي خبر دي ?
قاضي حسين احمد نے يہ کہتے ہوئے اگر مسلم ممالک متحد ہوجائيں تو ملکر استعماري طاقتوں کا مقابلہ کرسکتے ہيں کہا: D-8 کے رکن مسلمان ممالک 57 مسلمان ممالک کو ساتھ ملائيں اور OIC کے پليٹ فارم کو متفقہ عملي اقدامات کيلئے استعمال کريں ?
انہوں نے مزيد کہا: مسلم ممالک کو فلسطينيوں کے تحفظ کے لئے زباني جمع خرچ کي بجائے عملي اقدامات اُٹھائيں ?
ملي يکجہتي کونسل کے صدر نے پاکستان کے ائمہ جمعہ و جماعات کو خطاب کرتے ہوئے کہا: وہ جمعہ کے خطبوں ميں حضرت امام حسين عليہ السلام کي شہادت کے تذکرہ کے ساتھ ساتھ مظلوم فلسطينيوں کے حق ميں بھي آواز بلند کريں?
انہوں نے غزہ کي افسوسناک صورتحال پر امريکي مؤقف کي شديد مذمت کرتے ہوئے کہا : معصوم اور بے گناہ افراد کا خون بہانے ميں اسرائيل کو امريکہ کي مکمل حمايت حاصل ہے ?
قاضي حسين احمد نے اسلام آباد ميں 22 نومبر کو منعقد ہونے والي D-8 کانفرنس ميں شريک ہونے والے مسلم سربراہان مملکت سے متحد ہو کر فلسطينيوں کے حق ميں واضح مؤقف اپنانے کي اپيل کرتے ہوئے کہا: مسلم حکمراں امريکہ کي کٹھ پتلي بننے کے بجائے امت مسلمہ کي عزت واقتدار کے اسباب فراھم کريں ?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ مسلمان عوام کا فريضہ ہے کہ وہ عوامي دباؤ کے ذريعے اپنے حکمرانوں کو امريکہ کے پنجے سے سے رہائي دلائيں تاکيد کي: فلسطين، افغانستان اور ديگر اسلامي سرزمينوں ميں امريکہ کي ترجيحات مسلمانوں کي ترجيحات کے يکسر برعکس ہيں تو ہم امريکہ کے صف اوّل کے اتحادي کيونکر ہوسکتے ہيں؟ امريکہ مسلمان معاشروں کو فرقہ واريت اور لساني بنيادوں پر تقسيم کرنا چاہتا ہے اور مسلمان کو مسلمان سے لڑانے کي سازش کر رہا ہے?
ملي يکجہتي کونسل کے سربراہ يہ نے يہ کہتے ہوئے کہ خود پاکستان کے اندر بدامني اور دہشت گردي کا بنيادي سبب ہماري حکومت کا امريکہ کے ساتھ اتحاد ہے کہا: اگر ہم اپنے ملک ميں دہشت گردي کا خاتمہ اور امن چاہتے ہيں تو ہميں امريکہ کے ساتھ اتحاد ختم کرکے ايک ايسي خارجہ پاليسي اپنانا ہوگي جو اسلامي اصولوں کے مطابق ہو اور پاکستاني قوم کي ترجيحات کے مطابق ہو ?
انہوں نے مزيد D-8ممالک کے سربراہان مملکت سے اپيل کي کہ فوري اقدامات کا اعلان کرکے غزہ کا ناجائز اسرائيلي محاصرہ ختم کروائيں اور بے گناہ فلسطيني عوام کے تحفظ کو يقيني بنائيں?

تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے