24 November 2012 - 14:18
خبر کا کوڈ: 4822
فونت
ہندوستا ن کے شہر لکھنئو ميں؛
رسا نيوز ايجنسي ? ہندوستا ن کے تا ريخي شہر لکھنئو ميں سا ت محرم کو امام حسن کے فرزند حضرت قاسم کي ياد ميں شاہي مہندي کا جلوس برآمد ہوا?
جلوس مھندي

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ہندوستا ن کے تا ريخي شہر لکھنئو ميں سا ت محرم کو امام حسن کے فرزند حضرت قاسم کي ياد ميں اصفي اما مبا ڑ ہ سے حسين آباد ٹرسٹ کے زير اہتمام شاہي مہندي کا جلو س آج پورے عقيدت و احترام کے ساتھ سخت حفاظتي انتظامات کے درميان برآمد ہوا، جلوس عزاداري روڈ رومي گيٹ، گھنٹہ گھر ہوتا ہوا چھوٹا امام باڑہ ميں اختتام پزير ہوا?

تبرکات کي زيارت کے لئے عقيدت مندان بلا تفريق مذہب و ملت کے صرف لکھنؤ سے ہي نہيں بلکہ سيتا پور ، بارہ بنکي، فيض آباد، ہردوئي وغيرہ سے آئے ہوئے تھے ،عيقدت مندان کے لئے غير مسلم نے بھي سبيل لگا کر خراج عقيدت پيش کي ?
جلوس سے قبل مولانا محمد علي حيدر نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا : امام حسين عليہ السلام حضرت قاسم کو جنگ کي اجازت نہيں دے رہے تھے ليکن حضرت قاسم نے امام حسين (ع) کو امام حسن (ع) کا خط ديا تو انہوں نے اجازت دي ? آخرميں انہوں نے شہادت حضرت قاسم بيان کرتے ہوئے کہا کہ انکي لاش پامال کر دي گئي تھي?

مجلس کے بعد شاہي انداز ميں جلوس برآمد ہوا،جلوس کے آگے آگے حسين آباد ٹرسٹ کا سياہ بينر،شبيہ تابوت حضرت قاسم ، شبيہ علم مبارک، سبيل، اونٹ، ہاتھي، اور مہندي کے سامان، ماتمي دھن بجاتے بينڈ وغيرہ چل رہے تھے?

سوز خوان ہادي رضا، شہنواز حسين وغيرہ حضرت قاسم کے حال کا مرثيہ پڑھتے ہوئے چل رہے تھے ? وہيں بينڈ پارٹي ماتمي دھن بجا کر ماحول کو اور غمگين بنا رہے تھے?

''رن ميں بيوہ حسن يہ پکاريں ، ميرے قاسم کي آتي ہے مہندي''
سن کر عقيدت مندان کے آنکھوں سے آنسووں کا سلاب جاري ہو گيا، جلوس ميں اما م حسين (ع) کي سواري کي شبيہ ذوالجنا ح ،حضرت عباس کي نشاني علم ،جناب علي اصغر کي نشاني گہوارہ ،بڑي بڑي کشتي نما مہدي، آرائش، بڑے بڑے تھالو ں ميں پھل اور سوکھے ميوے، حسين آباد ٹرسٹ کے شا ہي نشا ن، ہا تھي اونٹوں پر نشان لئے بچے بيٹھے ہوئے تھے? جلوس ميں شامل پوليس اور ہوم گارڈ کے بينڈوں کے ساتھ ہي دوسرے بينڈ ماتمي دھن بجا رہے تھے ?

جلوس کے راستے عقيدت مندان کا سيلاب سڑک کے دونوں جانب تبرکات کي زيارت کے لئے کھڑے تھے ? موسم ميں ٹھنڈک، آسمان سے جاري شبنم ميں عقيدت مندان کے جوش کو کم نہيں کر پا رہي تھي ?

بچے، خواتين، بزرگ دير رات تک جاري جلوس کي زيارت کے لئے جمع رہے? جس کي حفاظت کے لئے انتظاميہ کي جانب سے سخت حفاظتي انتظامات کئے گئے تھے?

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬