26 November 2012 - 17:28
خبر کا کوڈ: 4828
فونت
سيد حسن نصراللہ:
رسا نيوزايجنسي – حجت الاسلام سيد حسن نصراللہ نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ ايران، عرب اور اسلامي ممالک کا دوست و حامي کہا: صيہوني حکومت کو ملت اسلاميہ کا واحد دشمن ہے ?
سيد حسن نصر الله

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے جنرل سکريٹري نے کل بيروت ميں عاشورا کے مرکزي جلوس ميں شامل لاکھوں عزاداران حسيني کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صھيوني حکومت کو ملت اسلاميہ کا واحد دشمن بتايا ?

سيد حسن نصراللہ نے حزب اللہ کا واحد دشمن صيہوني حکومت کو بتاتے ہوئے کہا: داخلي اختلافات کے ذريعے ہميں دشمن کو خوش نہيں کرنا چاہئے?

انہوں نے اسلامي جمہوري ايران کو عرب اور اسلامي ملکوں کا دوست اور حامي بتاتے ہوئے کہا: حزب اللہ پر لگائے جانے والے الزامات کو ظالمانہ ہيں ?

حزب اللہ کے جنرل سکريٹري نے يہ کہتے ہوئے کہ صيہوني حکومت جب غزہ ميں فلسطيني مزاحمت کے ميزائلوں سے لڑکھڑا جاتي ہے تو وہ اس وقت کيا کريگي، جب اس پر چاروں طرف سے ہزاروں ميزائل برسيں گے تاکيد کي : غزہ پر صيہوني حکومت کي حاليہ جارحيت اور اس سے پہلے لبنان پر جارحيت ميں يہ بات ثابت ہوچکي ہے?

انہوں نے مزيد کہا : صيہوني حکومت حقيقي معني ميں مکڑي کے جالے سے بھي کمزور ہے ?

سيد حسن نصراللہ نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ ميں ان لوگوں کو جو صيہوني حکومت کے بجائے ايران کو خطرہ قرار ديتے ہيں خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ يہ لوگ شعوري يا لاشعوري طور پر صيہوني حکومت کے مفادات کي راہ ميں قدم اٹھا رہے ہيں ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ اسلامي جمہوري ايران ، صيہوني حکومت کے خلاف تحريک مزاحمت کي حمايت کرنا اپنا ديني اور ايماني فرض سمجھتا ہے اور اس کے صلہ ميں کچھ نہيں چاہتا کہا: فلسطين، حزب اللہ کے ايمان و ذمہ داري کا حصہ ہے اور يہ ذمہ داري فلسطين کو صيہوني چنگل سے آزاد کرانے تک باقي رہے گي?

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے مزيد کہا: بعض حلقے غزہ ميں تحريک مزاحمت کي کاميابي کو خدشہ دار کرنا چاہتے ہيں ليکن غزہ پر صيہوني حکومت کي آٹھ روزہ جارحيت ميں استقامت کو اسي طرح کاميابي ملي ہے، جس طرح سے 2006ء ميں تينتيس روزہ جنگ اور 2008ء ميں بائيس روزہ جنگ ميں ملي تھي?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬