قائد انقلاب اسلامي:

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے کل 26 نومبر منگل کو اسلامي جمہوريہ ايران کي بحريہ کے کمانڈر اور عہديداروں سے ملاقات ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے اعلي اہداف اور اسلامي نظام کي تشکيل کے بعد حاصل ہونے والي نماياں کاميابيوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا کہ علاقے اور دنيا کے حالات پر گہري نظر ڈالنے سے ان تغيرات ميں اسلامي جمہوريہ کي برتري اور بالادستي صاف طور پر دکھائي ديتي ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کے خلاف تازہ ہنگاموں اور شور شرابے کي وجہ ايران کو حاصل ہونے والي عظيم کاميابياں ہيں? آپ نے فرمايا کہ اگر مغرب کي مشرق وسطي اسٹريٹيجي اور اسلامي جمہوريہ ايران کي مشرق وسطي سے متعلق حکمت عملي کا تقابلي جائزہ ليا جائے تو واضح طور پر يہي نظر آئے گا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کي پاليسياں اپنے اہداف کے قريب پہنچ گئي ہيں?
ايران کي مسلح فرسز کے سپريم کمانڈر قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا کہ اسلامي جمہوريہ کے پاس اپنے مقاصد کي تکميل کي ضروري توانائي موجود ہے? آپ کا کہنا تھا کہ توفيقات خداوندي، ہمت و حوصلے اور جوش و جذبے کے زير سايہ راستے کي تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے پيشرفت کي شاہراہ پر آگے بڑھنا آسان ہو جائے گا?
قائد انقلاب اسلامي نے 7 آذر مطابق 27 نومبر کو ايران ميں منائے جانے والے بحريہ کے قومي دن کي مناسبت سے انجام پانے والي اس ملاقات ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے وسيع ساحلوں کو عظيم قومي سرمائے سے تعبير کيا اور فرمايا کہ اگر حکومت اور ديگر حکام بحري علاقوں پر اسٹريٹيجک نقطہ نگاہ کے ساتھ ايک دوسرے سے تعاون کريں تو يہ عظيم اور انتہائي اہم علاقہ اسلامي جمہوريہ کے اندر عظيم توانائياں ايجاد کر سکتا ہے?
قائد انقلاب اسلامي کے خطاب سے قبل بحريہ کے سربراہ ايڈمرل جنرل سياري نے فوج کے بحري شعبے کے تعلق سے سپريم کمانڈر کي مدبرانہ پاليسيوں کا ذکر کيا اور سطح سمندر پر تيرنے والے گوناگوں جہازوں، کشتيوں اور زير آب سرگرمياں انجام دينے والي آبدوزوں، اسي طرح افرادي قوت اور بين الاقوامي پانيوں ميں ايراني بحريہ کي موجودگي کے بارے ميں تفصيلي رپورٹ پيش کي?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے