رہبرمعظم انقلاب اسلامي:

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، رہبرمعظم انقلاب اسلامي حضرت ايت اللہ خامنہ اي نے مرزا کوچک خان جنگلي کے بارے ميں جاري کانفرنس کو پيغام ميں ان کي تحريک کا سرچشمہ دين جانا ?
صوبہ رشت کے امام جمعہ نے حضرت آيت اللہ خامنہ اي کے اس پيغام کو کا پيغام پڑھتے ہوئے کہا: مرزا کوچک خان جنگلي کا اخلاص اس بات کا موجب بنا ہے کہ ان کا نام ہرخاص و عام کي زبان پر ہو?
ادھر اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج شمالي شہر رشت ميں ميرزا کوچک خان جنگلي کانفرنس سے خطاب ميں کہا: انہوں نے ملت ايران کي حقيقي آزادي کے لئے تحريک چلائي تھي اور وہ بہت سے قيود سے آزاد تھے کيونکہ وہ خداوند کے ايک مومن بندہ تھے?
واضح رہے ميرزا يونس نامي ايک عالم دين نے 1914 ميں سرزمين ايران پر دشمنوں کے حملوں کے خلاف تحريک چلائي تھي جو جنگل تحريک کے نام سے مشہور ہوئي? اس کانفرنس ميں ملک کے ايک ہزار علماء ،دانشور اور مفکرين شرکت کررہے ہيں?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے